Forums › Forums › Sources of Islam › کیا قرآن کا سارے کا سارا مواد درست ہے؟
-
کیا قرآن کا سارے کا سارا مواد درست ہے؟
Posted by Waleed Ahmad on November 30, 2022 at 11:23 pmجو لوگ قرآن کے سارے مواد کے درست ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور قرآن کے سارے مواد کو مکمل درست مانتے ہیں ان کے پاس اِس غیر معمولی دعوے کو درست ثابت کرنے کے لیے کیا دلیل اور ثبوت ہے؟
Faisal Haroon replied 2 years, 1 month ago 2 Members · 4 Replies -
4 Replies
-
کیا قرآن کا سارے کا سارا مواد درست ہے؟
-
Faisal Haroon
Moderator December 1, 2022 at 12:29 amYes. The compilation and the transmission of the Quran took place in the light of history rather than being some prehistoric event. For details please watch videos 5 and 6 in the following playlist, even though I recommend that you watch the entire playlist if you have the time.
Youtube | Introduction to Quran
Please also see the resources shared by Umer Qureshi sahab and myself in the following thread:
Finally, you might find the following article by Dr. Irfan Shahzad very insightful:
-
Waleed Ahmad
Member December 1, 2022 at 3:19 amآپ نے اُستاد جاوید کے ویڈیوز کا جو حوالہ دیا ہے اُن میں سے میں نے قرآن کے تعارف کے نام پر پہلی ویڈیو دیکھی جس سے مجھے پتہ چلا کے اُستاد جاوید قرآن کے درست ہونے کی بنیاد چند دعووں پر رکھتے ہیں جن کی دلیل ابھی تک میرے علم میں نہیں ۔ استاد جاوید دعویٰ کرتے ہیں کہ قرآن پیغمبر،رسول اور نبیوں کی سرگزشت انذار ہے،قرآن خدا کا کلام ہے اور خدا انسانوں کو مخاطب کر کے خطاب کررہا۔ میں نے اِن دعووں کو سن کر سوچا کہ جب اُستاد جاوید خدا اور خدا کے نبی اور رسول کو قرآن کے ماخذ و مصادر قرار دے رہے ہیں تو قرآن کے سارے مواد سے پہلے لفظِ خدا اور لفظِ نبی کی حقیقت معلوم کرنی چاہیئے اور یہ معلوم کرنا چاہیئے کہ کیا خدا انسان سے الگ وجود ہے یا نہیں؟ کیا خدا خطاب اور کلام کرنے کے قابل ہے یا نہیں؟ جب تک اِن سوالات کے جوابات دلیل سے ثابت نہ ہو جائیں تب تک میرے خیال میں اُستاد جاوید اور اُن کے ہم خیال لوگوں سے قرآن کے سارے مواد کے درست ہونے یا نہ ہونے کے بحث پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
-
Waleed Ahmad
Member December 1, 2022 at 3:42 amلفظِ خدا اور نبی کی حقیقت معلوم کرنے سے میرا مطلب ہے کہ خدا اور نبی کیا ہے؟
-
Faisal Haroon
Moderator December 1, 2022 at 9:35 amہم خدا کی حقیقت کو نہیں جانتے۔ ہم صرف خدا کی بعض صفات اور بعض قوانین کو جانتے ہیں جن کے مطابق وہ ہمارے ساتھ معاملہ کرتا ہے۔ ہم یہ باتیں جانتے ہیں کیونکہ اس نے خود ہمیں ان کے بارے میں خبر بھیجی ہے۔ یہ خبر ہم تک انبیاء کے ذریعے بھیجی گئی ہے اور ہمارا انبیاء پر ایمان بہت سے دلائل پر مبنی ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ جامع تفہیم کے لیے آپ جاوید احمد غامدی صاحب کی کتاب میزان کا مطالعہ کریں۔
کیونکہ اصل سوال کا جواب دے دیا گیا ہے اس لیے اب یہ پوسٹ بند کر دی جائے گی۔ اگر آپ کے پاس خدا یا نبوت سے متعلق کوئی سوال ہے تو براہ کرم نئی پوسٹ بنائیں۔
Sponsor Ask Ghamidi
The discussion "کیا قرآن کا سارے کا سارا مواد درست ہے؟" is closed to new replies.