Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Salat Before Islam

Tagged: 

  • Salat Before Islam

    Posted by Waheed Alvi on December 14, 2022 at 11:51 am

    السلام علیکم

    غامدی صاحب کو اکثر یہ رائے پیش کرتے سنا ہے کہ نماز کی ادائیگی کا طریقہ قرآن میں اس لیے نہیں آئی کیونکہ حضور ص کے دور میں لوگ نماز ادا کرتے تھے اور اس سے اچھی طرح واقف تھے۔ جب کے قرآن سورة بقرة آیت 239 میں فرماتا ہے

    فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًاۚ-فَاِذَاۤ اَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ(۲۳۹)

    بدامنی کی حالت ہو تو خواہ پیدل ہو، خواہ سوار ہو، جس طرح ممکن ہو، نماز پڑھو۔ اور جب امن میسر آجائے، تو اللہ کو اس طریقے سے یاد کرو، جو اس نے تمہیں سکھا دیا ہے، جس سے تم پہلے ناواقف تھے

    اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور ص کے زمانے میں لوگ نماز سے واقف نہیں تھے جب ہی تو یہ کہا جا رہا ہے “تو اللہ کو اس طریقے سے یاد کرو، جو اس نے تمہیں سکھا دیا ہے، جس سے تم پہلے ناواقف تھے”۔

    براہ کرم اس پر غامدی صاحب یا جناب حسن الیاس سے رائے طلب کریں

    Faisal Haroon replied 1 year, 2 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Salat Before Islam

    Faisal Haroon updated 1 year, 2 months ago 2 Members · 3 Replies
  • Faisal Haroon

    Moderator December 14, 2022 at 4:17 pm

    یہ اس طرح لکھا گیا ہے کیونکہ عربوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کوئی نبی نہیں تھا۔ خود قرآن نے ہمیں کئی مقامات پر بتایا ہے کہ پچھلے انبیاء نماز پڑھا کرتے تھے۔ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت سے پہلے نماز پڑھنے کی احادیث بھی معلوم ہیں۔

  • Waheed Alvi

    Member January 8, 2023 at 6:18 am

    نبوت سےقبل عرب کس طریقے پر نماز پڑھا کرتے تھے؟ اور یہ طریقہ کس نبی کی دعوت کے نتیجے میں عرب میں مقبول ہوا؟

  • Faisal Haroon

    Moderator January 8, 2023 at 11:05 am

    عرب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قوم تھے۔ بعض بدعات کے علاوہ 5 وقت کی نماز تقریباً اسی طرح پڑھی جاتی جس طرح آج۔ تفصیلات کے لیے ملاحظہ فرمائیں:

    Discussion 14122

You must be logged in to reply.
Login | Register