Forums › Forums › Sources of Islam › Quran 12:53 – Question Regarding Grammar
Tagged: Principles, Quran
-
Quran 12:53 – Question Regarding Grammar
Posted by Ghulam Arshed on December 25, 2022 at 7:06 pmغامدی صاحب اسلام علیکم ورحمتہ وبركاته
سورة يوسف آيت ٥٣ میں آپ نے لفظ ما جب کے لئے استعمال کیا ہے۔ جبکہ عربی کے اصول کے مطابق میری سمجھ یہ ہے
یہاں المثتسنى منه ‘ النفس’ ہے لہذا ‘ما’ المثتسنى ہے یعنی اس نفس کے لئے استعمال ہوگا جس پر میرے رب نے رحم فرمایا۔ اس طرح سے ترجمہ یہ ہونا چاہیۓ
بے شك نفس ضرور حکم کرنے والا ہے برائی کا مگر جس پر میرے رب نے رحم فرمایا۔
جزاک اللہ خيراً
Ghulam Arshed replied 1 year, 12 months ago 2 Members · 13 Replies -
13 Replies
-
Quran 12:53 – Question Regarding Grammar
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar December 25, 2022 at 9:53 pmنحو کے اعتبار سے دونوں تراجم درست ہو سکتے ہیں۔ مولانا اصلاحی اور جناب غامدی نے جو ترجمہ اختیار کیا ہے، وہ جملے کی مجموعی ساخت اور معنی کے اعتبار سے کیا ہے، یعنی کہ ہر نفس ہی برائی پر اکستاتا ہے، مگر اس برائی سے بچاؤ تبھی ہوتا ہے جب خدا چاہے۔ تفویض الی اللہ کی جو معنویت یہاں ہونی چاہیے اس کے عتبار سے یہ ترجمہ غالبا اختیار کیا گیا ہے۔
-
Ghulam Arshed
Member December 25, 2022 at 10:24 pmاسلام و علیکم
مگر أداة الاستثناء یعنی یہاں إلأ کے حساب سے یہ بات درست نہیں ہے۔ لہذا عربی زبان سے موافقت نہیں ہے۔ برائے مہربانی کوئی أداة الاستثناء یعنی إلا کی مثال لفظ ما کے ساتھ دیں تو بات واضح ہوگی۔ ورنہ یہ بات صرف غامدی صاحب کی رائے ہوگی صحیح ترجمہ نہیں ہوگا۔ الله اعلم
جزاک اللہ خیرا
-
Ghulam Arshed
Member December 25, 2022 at 10:26 pmاسلام و علیکم
مگر أداة الاستثناء یعنی یہاں إلأ کے حساب سے یہ بات درست نہیں ہے۔ لہذا عربی زبان سے موافقت نہیں ہے۔ برائے مہربانی کوئی أداة الاستثناء یعنی إلا کی مثال لفظ ما کے ساتھ دیں تو بات واضح ہوگی۔ ورنہ یہ بات صرف غامدی صاحب کی رائے ہوگی صحیح ترجمہ نہیں ہوگا۔ الله اعلم
-
Ghulam Arshed
Member December 25, 2022 at 11:20 pmمعزرت کے ساتھ میسج دو دفعہ چسپاں ہو گیا۔ دیکھئے اس آیت میں المستثنی منه تو نفس ہے جو کہ زماں نہیں ہے لہذا الا کے بعد ما نفس کے لئے عربی زبان کے سانچے اور معنی کے حساب سے بلکل ٹھیک بیٹھتا ہے۔
جزاک اللہ
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar December 25, 2022 at 11:15 pmصاحب کشاف نے بھی یہ دونوں تالیفات ذکر کی ہیں::
تفسير الزمخشري = الكشاف عن حقائق غوامض التنزيل (2/ 480)
إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ أراد الجنس، أى إنّ هذا الجنس يأمر بالسوء ويحمل عليه بما فيه من الشهوات إِلَّا ما رَحِمَ رَبِّي إلا البعض الذي رحمه ربى بالعصمة كالملائكة. ويجوز أن يكون ما رَحِمَ في معنى الزمن، أى: إلا وقت رحمة ربى، يعنى أنها أمّارة بالسوء في كل وقت وأوان، إلا وقت العصمة. ويجوز أن يكون استثناء منقطعاً
صاحب اعراب القرآن و بیانہ نے ابن عطیہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ مفہوم ثانی جمہور کا اختیار کردہ ہے
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar December 26, 2022 at 12:53 amمستثنی اگر منقطع ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مستثنی منہ زمان ہے یا نہیں۔ اس لیے عربیت کی رو سے اس ترجمے پر کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔
-
Ghulam Arshed
Member December 26, 2022 at 1:28 amمگر ڈاکٹر صاحب مستٹنی منقطع کے لئے آپ کے پاس آیت میں ہی جواز ہونا چاہئے جو کہ اس میں نہیں ہے۔ اسی لئے زمخشری نے بھی اضافی باتوں کے ساتھ مستٹنی منقطع لیا ہے۔
مگر آپ اگر مستٹنی متصل لیں تو آپ کو اس اضافہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ اور آیت کا مفہوم عربی زبان کے حوالے سے بہت فطری ہوگا۔
-
Ghulam Arshed
Member December 26, 2022 at 1:42 amڈاکٹر صاحب لفظ ما جب کے لئے کہاں استعمال ہوا ہے۔ اس کی کوئی مثال دیجئے برائے مہربانی
جزاک اللہ خیرا
-
Ghulam Arshed
Member December 26, 2022 at 2:28 amڈاکٹر صاحب برائے مہربانی اس گفتگو کا ٹائٹل تبدیل کریں کیوں کہ یہ میں نے تجویز نہیں کیا۔ میں غامدی صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں اور میرا مقصد غلطی نکالنا نہیں بلکہ ایک علمی گفتگو کرنا تھا۔
جزاک اللہ خیرا
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar December 26, 2022 at 2:36 amایسا کون سا مانع ہے آیت میں جو مستثنی منقطع لینے میں مانع پے؟
یہ واضح ہے کہ اہل زبان اور اہل علم نے ما کو ظرف زمان مانا ہے اور یہ کلام عرب میں موجود ہے۔ لغت کی مراجعت کیجیے تو مثالیں مل جائیں گی۔ چنانچہ اس کا یہی مطلب ہے جو ترجمہ میں اختیار کیا گیا۔ عربیت کی رو سے آپ دوسرا مفہوم لینا چاہیں تو گنجایش موجود ہے مگر اس پر گرامر کے لحاظ سے کوئی اعتراض نہیں کیا جا سکتا۔ بلکہ ابن عطیہ کے مطابق جمہور نے یہی مفہوم لیا ہے۔
-
Ghulam Arshed
Member December 26, 2022 at 4:18 amجی بالکل صحیح فرمایا آپ نے کہ ما الظرفية ممكن هے جیسا کہ
لا جناح عليكم إن طلقتم النساء ما لم تمسوهن
القرآن الجيد 2-236
حزاك الله خيرا
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar December 26, 2022 at 4:30 amجزاک اللہ۔
-
Ghulam Arshed
Member December 26, 2022 at 4:37 amوإياك
ڈاکٹر صاحب جیسا کہ میں نے اوپر گزارش کی تھی کہ یہ ٹائٹل آپ نے گفتگو کا صحیح نہیں چنا اور نہ میں نے کہیں ایسا لکھا لہذا اس کو وہی لکھیں جو میں نے لکھا تھا۔
جزاک اللہ
-
Sponsor Ask Ghamidi