Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 18:99 – Same Day For Rise Of Gog Magog And The Day Of Judgement

Tagged: ,

  • Quran 18:99 – Same Day For Rise Of Gog Magog And The Day Of Judgement

  • Umer

    Moderator February 22, 2023 at 12:29 am

    Ustaz Ghamidi writes:

    104 یعنی جس دن خدا کے وعدے کا ظہور ہو گا۔ اوپر ذوالقرنین کا قول نقل ہوا ہے کہ اُس نے اپنی بنائی ہوئی عظیم دیوار کو دیکھ کر کہا تھا کہ جب میرے پروردگار کے وعدے کے ظہور کا دن ہوگا تو وہ اِس کو ڈھا کر برابر کر دے گا۔ یہ قرآن نے اُسی پر عطف کرکے بات کو آگے بڑھا دیا ہے اور دیکھیے کہ کس بلاغت کے ساتھ بڑھایا ہے۔

    105 یہ اُس وقت کی تصویر ہے، جب یاجوج و ماجوج اپنے علاقوں سے نکل کر ہر بلندی سے لوگوں پر پل پڑیں گے۔ ہم پیچھے بیان کر چکے ہیں کہ وہ نوح علیہ السلام کے بیٹے یافث کی اولاد ہیں اور اُن کا اصل وطن وسط ایشیا کا علاقہ ہے۔ سورۂ انبیاء (۲۱) کی آیت ۹۶ میں اُن کے اِس خروج کا ذکر ہوا ہے۔ وہاں صاف اشارہ ہے کہ قیامت اُن کی اِسی عالم گیر یورش کے اندر سے نمودار ہو جائے گی۔ اِس لحاظ سے یاجوج و ماجوج کا خروج اور قیامت گویا ایک ہی دن کے واقعات ہیں۔

  • Saiyed juned Alimiya

    Member February 22, 2023 at 5:35 am

    Ji,jazakomullah

The discussion "Quran 18:99 – Same Day For Rise Of Gog Magog And The Day Of Judgement" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now