Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Why Only White Colour Hurs Are Mentioned In Quran, Why Not Black?

  • Why Only White Colour Hurs Are Mentioned In Quran, Why Not Black?

    Posted by Muhammad Asaad on May 30, 2023 at 1:48 am

    کالی رنگت پر ملحدین کا اعتراض اور اسکا جواب :

    جنت میں حسین کالی حوریں کیوں نہیں؟

    ==========================================

    اعتراض :

    ہم سب روزانہ ہی اپنی گفتگو میں، کالا، کالی، کلّو، کلوا، کالا جادو، کالا بھوت، کالی رات، جیسی اصطلاح روز ہی استعمال کرتے ہیں۔ ہم اپنے بچوں اور خود اپنی شادیوں میں گورا دولہا اور گوری دلہن ڈھونڈتے ہیں کیونکہ کالے رنگ والے ہماری نظر میں کم تر ہیں۔ آپ ایمانداری سے خود سے یہ سوال کریں کہ آپ اپنے قریب کی آبادیوں میں کالے لوگوں اور ان کی بستیوں کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں۔

    رنگ، نسل، زبان اور مذہب وغیرہ کی بنیاد پر انسان کا ایک دوسرے کے خلاف تعصب تو سمجھ آتا ہے لیکن کالی رنگت کے خلاف خالق حقیقی کا تعصب سمجھ سے باہر ہے۔ قرآن و حدیث میں جہاں جہاں حور یا اچھائی کا ذکر آیا ہے وہاں سفید رنگ اور جہاں جہاں برائی کا ذکر آیا وہاں کالا رنگ، جیسے کالے کتے کو شیطان کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے۔

    آج دنیا میں کالی رنگت والوں کی آبادی کئی ارب ہے۔ ان میں سے بیشتر مسلمان بھی ہیں۔ جب یہ مسلمان قرآن و حدیث میں کالی رنگت کے لئے خدا کا تعصب پڑھتے ہوں گے تو دل میں کیا سوچتے ہوں گے؟ خدا کو کالا رنگ پسند نہیں تو کالی رنگت والی مخلوق کیوں پیدا کی؟

    مومنین بلال حبشی کا چورن بیچنے سے پرہیز کریں کیونکہ پیارے آقا نے بلال حبشی سے خدمت کروانے کے علاوہ کوئی اور خاص عزت نا دی۔ کاش کے پیارے آقا عثمان کو دو بیٹیاں دینے کی جگہ ایک بیٹی کا رشتہ بلال سے ہی کر دیتے۔ بہر کیف، کالا رنگ اگر برا نہیں ہے تو قرآن اور حدیث میں کالے رنگ کے خلاف تعصب کیوں؟

    Muhammad Asaad replied 9 months, 4 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Why Only White Colour Hurs Are Mentioned In Quran, Why Not Black?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 30, 2023 at 3:09 am

    حضرت عبد الرحمن بن عوف کی بہن کی شادی حضرت بلال سے ہوئی تھی۔ عبد الرحمن بن عوف ہاشمی تھے۔

    اسلام نے کسی جگہ کالے رنگ کو برا نہیں کہا۔ حجر اسود کالا پتھر ہے جسے سب چومتے ہیں۔

    جنت میں جن نعمتوں کا ذکر ہے وہ عربوں کے ذوق کے مطابق ہے۔ ان کے ہاں حسن کا جو معیار رائج تھا اسی کو سامنے رکھ کر جنت کی عورتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اگر کسی کو کالی ععورت پسند ہے تو جنت میں اسے کالی عورت ملے گی۔ اس لیے اصول یہ بتایا گیا ہے کہ جنت میں انسان کو وہ سب کچھ ملے گا جو وہ چاہے گا۔

    اس لیے یہ اعتراضات دین اسلام پر نہیں بنتے جس نے عزت و شرف کا معیار تقوی کو قرار دیا اور بتایا کہ قوم و قبیلے صرف تعارف کے لی ہیں۔

    سماج دین سے الگ ایک حقیقت ہے جہاں الفاط و معاوروں مین مقامی تعصبات کام کرتے ہیں۔ ان کا دین سے کوئی تعلق نہین

    • Muhammad Asaad

      Member June 3, 2023 at 5:02 am

      جزاک اللہ سر

You must be logged in to reply.
Login | Register