Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Can Good Intentions Behind Wrong Act Absolve The Person From Being Guilty?

  • Can Good Intentions Behind Wrong Act Absolve The Person From Being Guilty?

    Posted by Deleted User 9258 on June 6, 2023 at 4:37 am

    میں اپنا سوال ایک مثال کو سامنے رکھ کر پوچھا چاہتی ہوں 1۔ ایک انسان کسی دوسرے شخص کو مارتا ہے لیکن اس کا مقصد دوسرے شخص کو جان سے مارنا نہیں ہوتا البتہ وہ شخص اپنی جان سے چلا جاتا ہے 2۔ ہم اکثر دیکھا کرتے ہیں کہ کچھ لوگ کسی فوت ہوئے انسان کی عزت کرتے کرتے ان کی قبر پر سجدہ ریز بھی ہو جاتے ہیں اور جب ان کو روکا جائے تو جواب ہوتا کہ میری نیت میں سجدہ احترامً تھا 3۔ زیادہ تر لوگ مصیبت میں یاعلی ہی پکارتے ہیں اور جب ان سے کہا جاۓ کہ اللہ تعالیٰ کو پکارو تو ان کا جواب ہوتا کہ مطلب اللہ ہی ہے۔ ان تینوں سوالات کے جواب میں جو ایک چیز عیاں نہیں ہے وہ نیت ہے تو کیا انسان نیت کا کہہ کر اپنے کام کے نتیجے سے بری ہو سکتاہے۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 10 months, 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Can Good Intentions Behind Wrong Act Absolve The Person From Being Guilty?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 7, 2023 at 3:15 am

    امکان پایا جاتا ہے اس لیے قتل خطا کا الگ قانون ہے، لیکن چونکہ جرم ہو گیا ہے چاہے خطا سے ہو اس لیے بغیر سزا کے نہیں چھوڑا گیا۔ یہاں دیت دینا ہوگی۔

    سجدہ نیت کے ساتھ یا بغیر نیت ہر صورت میں حرام ہے۔ ایک حرام کام اچھی نیت سے درست نہیں ہوجاتا۔

    علی اور اللہ ایک نہیں، اس لیے یہ شرک ہے اس میں کوئی اچھی نیت کرنا یا یہ کہنا کہ دونوں کا ایک مطلب ہے، نیت نہین، محض جھوٹ اور افترا ہے

You must be logged in to reply.
Login | Register