Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Itmam-e-hujjat And Its Arrangement In Today's Time (اتمام حجت کا اہتمام)

  • Itmam-e-hujjat And Its Arrangement In Today's Time (اتمام حجت کا اہتمام)

    Posted by Samama Fahim on June 10, 2023 at 4:06 pm

    اس کا کیا مطلب ہے کہ اتمام حجت کا اہتمام ہوگیا ہے؟ اگر اتمام حجت ہوتا ہی رسول کی موجودگی، مہلت، اور اللہ کی معیت کے ظہور سے ہے جو کہ اب ممکن نہیں تو اب یہ بھی کیسے ممکن ہے کہ کسی پر اتمام حجت ہو جائے؟

    Samama Fahim replied 10 months, 1 week ago 3 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Itmam-e-hujjat And Its Arrangement In Today's Time (اتمام حجت کا اہتمام)

    Samama Fahim updated 10 months, 1 week ago 3 Members · 4 Replies
  • Isabel Ayesha

    Member June 10, 2023 at 5:08 pm

    :میرے ادنی فہم کے مطابق

    أولا تو اتمام حجت کے معنی پر گرفت مضبوط کرنی چاہیے۔ اتمام حجت۔۔۔ یعنی کہ الله نے روۓ زمین پر، یا کسی خاص خطے یا مخاطب قوم پر اپنی سنت، سکیم، اور تمام تر رہنمائی نہایت ہی وضاحت کے ساتھ مبین کر دی ہے۔ اب اس پر کسی قسم کی علت یا حجت دائر نہیں ہوسکتی ۔ اور یہ الله رسول کے ذریعے سے کرواتا ہے

    اب ثانی یہ کہ اتمام حجت ایک ہی رات میں نہیں ہو جائے گا بلکہ اسکا ایک پورا لاحیہ عمل ہے جس سے اسے گزرنا پڑتا ہے۔ اس میں سے آخری درجات میں سے ایک الله کی عدالت زمین پر لگنا ہے، جس کی تین صورتیں ہیں،جو کہ غامدی صاحب نے نہایت ہی احسن طور سے اپنی تفسیر میں بیان کی ہے۔

    وہ عدالت اور عذاب کا معاملہ رسول کی موجودگی میں ہے۔

    اب آپکے سوال کا جواب یہ ہے کہ رسول اللّٰہ نے جو اتمام حجت کی، اس کی ساری سرگزشت قرآن کی صورت میں بیان ہوئی اور قرآن میں ہی اتمام حجت کا کامل سفارت کار ہے۔ اگر تو اس میں کسی قسم کی ردوبدل ہوتی تو آپکا سوال بجا تھا۔ لیکن قرآن ہی ہمارے مابین فرقان کرنے والی، فیصلہ سنانے والی خلاصۃ قرآن ہی ہمارے مابین اتمام حجت کی کنجی اور واضح دلیل ہے ۔

    جزاك الله خيرا

    • Samama Fahim

      Member June 24, 2023 at 4:26 pm

      یہ بات ٹھیک ہے کہ اتمام حجت کا مطلب سمجھنا ضروری ہے۔ اتمام حجت کرنے کے طریقے اور خود اتمام حجت ایک دوسرے سے کنفیوز کیے جا سکتے ہیں۔ جہاں تک رسولوں کے اتمام حجت کی بات ہے، میں نے اپنے سوال میں ان مراحل کا ذکر کیا ہے جن سے گزر کر یہ ہوتا ہے۔ پھر غامدی صاحب پر تنقید مقصد نہیں تھا اس سوال کا، لیکن اگر ہوتا بھی تب بھی غلط نہیں ہوتا۔ تنقید تو لازمی ہے۔ یہ تاثر مجھے جواب پڑھ کر ملا۔

      دوسرے طریقے بھی ہیں اتمام حجت کے۔ اگر کسی پر یہ واضح ہوجائے کہ قرآن اللہ کے سوا کسی کی کتاب نہیں ہو سکتی تو اس پر ایمان لانا اس کے لیے لازمی ہو جائے گا کیونکہ اس پر اتمام حجت ہو گیا۔ لیکن ایسا بھی ممکن ہے کہ کسی کے پاس اللہ کی کتاب کا علم نہ پہینچا ہو۔ اب کیا اس کے پاس کوئی عذر ہوگا پیش کرنے کے لیے مالک کائنات کو؟ یا اس کے پاس جو خیر و شر کا اللہ کی طرف سے دیا ہوا الہام ہے وہ کافی ہوگا؟ روایات میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے باپ بھی جہنم میں ہیں جب کہ ان کے زمانے میں کوئی پیغمبر نہیں تھا۔ تو اُن پر کس طرح سے اتمام حجت ہوا ہوگا؟

      اگر میرے جواب سے کوئی غلط تاثر ملا ہو تو معذرت۔ جزاک اللہ خیرا۔

  • Umer

    Moderator June 12, 2023 at 1:15 am

    For comments of Ghamidi Sahab, Please refer to the video below from 1:15:16 to 1:18:24

  • Umer

    Moderator June 12, 2023 at 1:16 am

    Please also refer to the link below from 42:35 to 44:36

    ___

    Please also refer to the video below from 1:54:06 to 1:56:17

The discussion "Itmam-e-hujjat And Its Arrangement In Today's Time (اتمام حجت کا اہتمام)" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now