Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family Is Shadi Sunnah?

  • Is Shadi Sunnah?

    Umer updated 1 year, 6 months ago 4 Members · 7 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 26, 2023 at 10:01 pm

    سنت سے مراددینی نوعیت کے وہ اعمال ہیں جنھیں رسول اللہ ﷺ نے دین ابراہیمی کی روایت کے طور پر جاری فرمایا۔

    شادی فطری ضرورت ہے۔ اس لیے اسی اصطلاحی طور پر سنت نہیں کہ سکتے ۔ شادی ہر مذہب و تمدن کے لوگ کرتے ہیں۔ فطری ضرورت ہونے کی وجہ سے رسول اللہ ﷺ نے بھی کی۔ اس لحاظ سے آپ نے بھی فطرت کے راستہ اپنایا اور بلا وجہ یا رہبانیت کی طرف میلان کی وجہ سے شادی نہ کرنے کو پسند نہیں کیا۔ یعنی کوئی شخص اس وجہ سے شادی نہ کرتے کہ شادی نہ کرنا دین کے نزدیک زیادہ اچھی بات ہے۔ اس سے منع کیا گیا ہے۔

    تاہم یہ فرض نہیں اور نہ سنت ہے۔ کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسے کچھ ذآتی وجوہات کی بنا پر شادی نہیں کرنی اور وہ کسی گناہ میں پڑنے سے بھی بچ سکتا ہے تو وہ شادی نہ کرے کوئی حرج نہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 27, 2023 at 1:23 am

    جزاک اللہ برادر محترم۔

    یہ جو حدیث بیان کی جاتی ہے “النکاح من سنتی” تو اس کا مفہوم کیا ہوگا ؟؟

  • Umer

    Moderator June 27, 2023 at 5:23 am

    Ghamidi Sahab writes:

    علانیہ ایجاب و قبول کے ساتھ یہ مردو عورت کے درمیان مستقل رفاقت کا عہد ہے جو لوگوں کے سامنے اور کسی ذمہ دار شخصیت کی طرف سے اِس موقع پر تذکیر و نصیحت کے بعد پورے اہتمام اور سنجیدگی کے ساتھ باندھا جاتا ہے ۔ الہامی صحیفوں سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی آدم میں یہ طریقہ اُن کی پیدایش کے پہلے دن ہی سے جاری کر دیا گیا تھا۔ چنانچہ قرآن نازل ہوا تو اِس کے لیے کوئی نیا حکم دینے کی ضرورت نہ تھی ۔ ایک قدیم سنت کے طور پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اِس کو اپنی امت میں اِسی طرح باقی رکھا ہے۔

    (Marriage is an open declaration of a contract by a man and a woman to live permanently as husband and wife. It is declared in the presence of people through a responsible personality with great solemnity and gravity after he delivers a sermon to counsel and guide them. It is evident from divine scriptures that this way was adopted from the very birth of man on this earth. Consequently, the Quran was not required to give a new directive in this regard. As an age old sunnah of the prophets, Muhammad (sws) passed it on to his ummah thus keeping it intact)

    (Excerpt from Meezan)

    __

    For comments of Ghamidi Sahab on the said Hadith, please refer to the video below from 20:58 to 22:37

    https://youtu.be/3kfdJeY-9As?t=1258

  • Umer

    Moderator June 27, 2023 at 5:23 am

    Please also refer to the following video from 24:08 to 25:01

    https://youtu.be/99iAZeTMu-c?t=1458

  • Aejaz Ahmed

    Member June 27, 2023 at 5:44 am

    برادر آپ تمام لوگ اور ٹیم دین کی جو خدمت کر رہے ہیں یہ حد درجہ قابل تعریف ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ تمام لوگوں کو اسکے عوض بہترین اجر عطاء فرمائے آمین ثم آمین

The discussion "Is Shadi Sunnah?" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now