-
Permissibility Of Forex Trading
سر میں اپنا سوال مختصر کرکے دوبارہ پیش کر رہا ہوں۔
انٹرنیٹ پر آن لائن فاریکس ٹریڈنگ کی جاتی ہے ۔ اس ٹریڈنگ میں دنیا کی کسی بھی کرنسی کے علاؤہ آئل (تیل)، سونا، چاندی، تانبا، لوہا اور دوسری بہت ساری اشیا کی خریدوفروخت ہوتی ہے۔
برائے مہربانی مندرجہ ذیل دو حوالوں سے اس ٹریڈنگ کے جائز یا ناجائز ہونے کے بارے میں بتادیں :
1- کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جس چیز کی ٹریڈنگ کی جارہی ہے اس کا قبضہ میں ہونا ضروری ہے۔ انکا استدلال اس حدیث پر ہے :
من اتباع طعاماً فلا يبعه حتی يقبضه.
(صحیح مسلم، 2 : 13)
جس نے کسی سے طعام (یا کوئی اور شے) خریدی تو اس وقت تک آگے فروخت نہ کرے جب تک اس پر قبضہ نہ حاصل کر لے۔
چونکہ آن لائن ٹریڈنگ میں خریدی گئی چیزوں کا فزیکل قبضہ نہیں لیا جاتا ہے اس لئے یہ ٹریڈنگ حرام ہے۔
2- کرنسی کی خریدوفروخت اس نیت سے کہ اس کی قیمت بڑھ جائے تو فروخت کردوں اور کم ہو جائے تو خرید لوں کیا جواء اور سٹہ نہیں ہے ؟؟
برائے کرم ان دونوں حوالوں سے جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔
Sponsor Ask Ghamidi