Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Wasila Of Prophet Muhammad (sws)

  • Wasila Of Prophet Muhammad (sws)

    Posted by Abdul Basit on August 11, 2023 at 1:18 pm

    سلام علیکم!

    وسیلہ یعنی اللہ سے کچھ مانگنا اور اس سے دعا کرنا کسی رسول یا نبی کا واسطہ دے کر کیا حرام ہے؟

    اگر حرام ہے تو حرمت پر کیا دلیل ہے؟

    قرآن میں ایسا کوئی مطلب نہ حق میں ہے نہ باطل میں تو اس کو حرام کرنے کی بھی دلیل ہونی چاہیے؟

    زحمت کے لیے معذرت

    Umer replied 8 months, 2 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Wasila Of Prophet Muhammad (sws)

    Umer updated 8 months, 2 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • Umer

    Moderator August 12, 2023 at 2:33 am

    Please refer to the video below from 9:33 to 14:35

  • Abdul Basit

    Member August 13, 2023 at 9:01 am

    یہ ویڈیو بس یہ بتا رہی ہے کہ وسیلہ قرآن و سنت میں ایک اجنبی چیز ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دعا کا طریقہ وہی راجح اور بہتر ہے جو قرآن و سنت میں ہے

    مگر اس سے ہٹ کر جو واسطہ دے کر دعا کا انداز ہے کیا یہ حرام ہے؟

    اگر حرام ہے تو حرمت پر دلیل کیا ہے؟

    کیا فقط قرآن و سنت میں نہ آنا حرام ہو جاتا ہے؟

    رہنمائی کیجیے گا

    • Umer

      Moderator August 15, 2023 at 1:06 am

      کوئی نیا عقیدہ یا عمل دین میں داخل کرنا یا پہلے سے موجود کسی عقیدہ وعمل کو کوئی نئی صورت دینا اللہ پر جھوٹ باندھنا ہے ۔ سورۂ اعراف (۷) کی آیت ۳۳ میں فرمایا ہے کہ اللہ نے جن چیزوں کو حرام قرار دیا ہے ، اُن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تم اللہ پر افترا کر کے کوئی ایسی بات کہو جسے تم نہیں جانتے۔ اِسی کو اصطلاح میں ’بدعت‘ کہا جاتا ہے۔چنانچہ دنیوی معاملات کے بارے میں جس طرح یہ طے ہے کہ ہر وہ چیز جس سے روکا نہیں گیا، مباح ہے، دینی معاملات میں بھی اِسی طرح طے ہے کہ ہر وہ چیز ممنوع ہے جس کے لیے کوئی بنیاد اللہ اور اُس کے رسول کی ہدایت میں موجو دنہیں ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register