Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Evidence Of Quran Being Conclusive Proof (Qate-ud-dalalah)

Tagged: ,

  • Evidence Of Quran Being Conclusive Proof (Qate-ud-dalalah)

    Posted by Abdul Basit on August 16, 2023 at 9:26 pm

    قرآن کے قطعی الدلالة ہونے پر کیا دلیل ہے؟

    اور اس کا معنی کیا ہے؟

    یعنی ہم جتنے کلام کہتے ہیں وہ ظاہر پر مبنی ہوتے ہیں اور کبھی کبھی نص پر

    ظاہر کا کلام عقلاء کی وجہ سے حجت ہے

    تو لہذا ظاہر کا کلام معنی جائے گا

    اب قرآن کی آیت سب کی سب جو محکمات سے تعلق رکھتی ہیں وہ “نص” ہیں؟

    یا

    وہ دلالت تو ظہور کی سطح پر ہی کرتی ہیں مگر کیونکہ ظاہر حجت ہے قابل قبول ہے لہذا وہ بھی قابل قبول ہے

    ایسا ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 9 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Evidence Of Quran Being Conclusive Proof (Qate-ud-dalalah)

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 17, 2023 at 4:17 am

    قرآن کا یہ دعوی کہ وہ مبین ہے، اور دین کے معاملات میں تنازعات کے فیصلے کرنے کے لیے نازل ہوا ہے، اس کی دلیل ہے کہ یہ قطعی الدلالۃ ہے۔

    قطعی الدلالہ کا مطلب ہے کہ اس کے الفاظ اپنے مفہوم پر بالکل واضح دلالت کرتے ہیں، اپنا مفہوم بغیر ابہام کے واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ اس کلام میں ایسا کوئی عارضہ نہیں کہ اس کا واضح مفہوم معلوم کرنے سے مایوسی ہو جائے۔ اس کلام کا ایک ہی معنی ہوگا، بیک وقت متعدد معانی کا امکان نہیں۔

    تفصیل کے لیے غامدی صاحب کی کتاب “مقامات” میں قطعی الالہ، نیز قطعی اور ظنی اور عام اور خاص کے مضامین دیکھیے۔

    https://www.javedahmedghamidi.org/#!/books/5aa66ae35e891e8f44a43f5f?chapterNo=18

You must be logged in to reply.
Login | Register