Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Observation Against The Quran

Tagged: 

  • Observation Against The Quran

    Posted by Abdul Basit on August 24, 2023 at 8:10 pm

    زاویہ غامدی کی نشست میں ایک سوال کے جواب میں غامدی صاحب کہتے ہیں کہ: قرآن کے خلاف اگر کوئی اسٹیبلش تاریخ آ گئی یا مسلمہ عقلی امر آ گیا یا مشاہدہ و تجربہ تو قرآن اپنی الوہی حیثیت کھو دے گا لیکن ابھی تک کوئی بھی ایسی چیز اس کے خلاف آئی نہیں ہے

    ایک دوسری جگہ حسن الیاس صاحب کے سوال کے جوام میں غامدی صاحب کہتے ہیں کہ: “منھما” کی ضمیر کھارے اور میٹھے پانی دونوں کی طرف جا رہی آگے کہتے ہیں: لہذا استاذ امیں احسن اصلاحی کہتے تھے کہ اگر موتی خود بھی باہر نکل کر کہے کہ میں کھارے سے ہوتا ہوں تب بھی میں اس کا انکار کر دوں گا

    پھر غامدی صاحب کہتے ہیں یہ تیقن کی منزل ہوتی

    سوال: میں یہ ہوچھنا چاہ رہا قرآن کی ہر خبر تصدیق نہیں چاہتی یہ تو واضح ہو چکا زوایہ غامدی کی اقساط نیں مگر جب مشاہدہ کبھی بھی خلاف ورزی پیدا کر لے گا تب قرآن کی الوہی حیثیت ختم ہو جانی چاہیے

    یا میں کہیں اشتباہ کر رہا ہوں؟

    Faisal Haroon replied 8 months, 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Observation Against The Quran

  • Faisal Haroon

    Moderator August 24, 2023 at 8:40 pm

    یہ بات درست ہے۔ اگر مشاہدہ قرآن کے خلاف ہو گا تو قرآن کی الوہی حیثیت نہیں رہے گی۔

    اصلاحی صاحب نے جو کہا وہ اس لیے کہ وہ قرآن پر اعتماد کے اس درجے پر پہنچ چکے تھے۔ اگر کوئی اپنے مشاہدہ، عقل اور قائم شدہ تاریخ کی بنیاد پر یقین کے ساتھ کچھ جانتا ہو تو اس کے لیے ممکن ہے کہ وہ اپنے اس تجربے پر شک کرے جو اس کے علم کے خلاف ہو۔

You must be logged in to reply.
Login | Register