Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Liberation As The Prime Objective, Whether Through Mysticism Or Religion

Tagged: , ,

  • Liberation As The Prime Objective, Whether Through Mysticism Or Religion

    Posted by Muhammad Jabran on August 25, 2023 at 10:59 pm

    سدھ گرو جو بھارت کے سب سے مشہور یوگی ہیں۔ انکا دعوی ہے کہ آپ نے مکتی یعنی آزادی چاہنی ہےیہ آپ کی زندگی کا اصل مقصد ہونا چاہیے۔

    چاہیے خدا کی مدد سے حاصل کرلیں چاہیے آپ یوگی روحانیت سے حاصل کرلیں۔ اسکے بعد وہ کئی یوگیوں کا بتاتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح مکتی پائی ۔

    جوکہ یقینا اسلام کی نفی ہے میرا اصل سوال یہ ہے کہ آخر جب انکو مکتی مل گی تو پھر انکے ساتھ کیا ہوگا؟

    وہ مادی وجود کو قربان کرکے انرجی کی فارم میں تبدیل ہوکر مکتی پالیتے ہیں۔ اگر اسے سچ مان لیا جائے تو پھر حساب کتاب اور روز جزا کا کیا بنے گا؟۔ مجھے معلوم ہے کہ غامدی صاحب کا اس بارے میں کیا موقف ہے۔ لیکن یہ انجام کے اعتبار سے سب سے اہم سوال ہے۔

    اگر ہماری زندگی کا مقصد حیات ایک دن اپنے پروردگار کے حضور جوابدہی کے ساتھ گزارا ہے تو دوسری طرف مقصد حیات مکتی ہے۔ یہ دو بالکل مختلف نقطہ نظر ہیں۔ تو اس میں سے کیسے صحیح مقصد کا انتخاب کیا جائے؟

    اگر یوگا سے انسان کو مکتی مل سکتی ہے تو پھر انسان کو اپنا مقصد حیات است ماننا چاہیے۔ اتنا بڑا اور گہرا مقصد حیات میں اختلاف کیوں؟

    سیدھا رستہ تو یہ بھی ہے

    Muhammad Jabran replied 8 months, 1 week ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Liberation As The Prime Objective, Whether Through Mysticism Or Religion

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 25, 2023 at 11:45 pm

    پہلے اس بات کا فیصلہ کیجیے کہ خدا کے دین پر ایمان لانا ہے یا یوگی کے دعوی پر۔

    دین کی صداقت کے ثبوت موجود ہیں۔ یوگی کی بات کی صداقت کا کیا ثبوت ہے؟

    دین میں جو بتایا گیاہے اس کے مطابق آپ کو خدا کی مرضیات کے مطابق زندگی گزار کر کے اس کے سامنے جواب دہی کے لیے حاضر ہونا ہے۔ یوگی صاحب بھی وہیں اسی عدالت میں ملیں گے۔

    • Muhammad Jabran

      Member August 25, 2023 at 11:58 pm

      جناب آپکی بات میں یقینا وزن ہے لیکن یوگا تو کرتے ہی آپکی دنوں، ہفتوں اور مہنوں میں واضح تبدیلیاں ملناشروع ہوجاتی ہیں۔ خواہ وہ مراقبے کی حالت میں کی جائیں یا ورزش کی صورت میں۔ آپکی جسم اور دماغ واضح طور پر تبدیل ہونا شروع ہوجاتاہے۔

      جبکہ مذہب کا سارا سودا ہی ادھار کا سودا ہے۔ کیا پتہ ہو کیا پتہ نہ ہو۔۔ کئی بار دعا قبول ہوجاتا ہے لیکن بہت بار تبدیل نہیں ہوتی۔

      اگر دوسرے زاویہ نظر کے اندر اتر کر اسکو دیکھا جائے تو یوگی صاحبان نقد ثبوت بھری فراہم کردیتے ہیں کہ آپکا غضہ کم ہونا شروع ہوجاتاہے۔ آپکے جذباتی فیصلے جو ہم اکژکرتے رہتے ہیں وہ کم ہو نا شروع جاتے ہیں ۔ بظاہر تو واقعی یوگا سے اموشنل مکتی ملنا شروع ہوجاتی ہے۔
      ویسے میں اپنے بارے میں واضح کرودوں کہ میں پانچ وقت کا نمازی ہوں آخرت پر خدا، اور رسالت پر پورا ایمان ہے۔ لیکن یوگا سے بھی پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہوں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 26, 2023 at 12:07 am

    مذہب اور یوگا دونوں کے بارے میں آپ کے تاثرات کی بنیاد درست نہیں ہے۔ یوگا کے جسمانی اور ذہنی اثرات سے مکتی کا نتیجہ نکل آنا ثابت نہیں ہوتا۔ وہ نیتجہ ما بعد الطبیعیاتی ہے۔ اس کا تجربہ نہیں ہوا۔ تجربہ ہونے کے بعد ہی آپ اس کے بارے میں راے دے سکتے ہیں۔ ماہر نفسیات بھی ایسی دوائیں دیتے ہیں جس سے غصہ کم ہو جاتا ہے اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ انسان انرجی کی صورت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ان دونوں باتوں میں کوئی لازمی اور منطقی تلازم نہیں ہے یعنی کہ ایک بات ہے اور دوسری بھی لازما ہوگی۔ ایسا نہیں۔

    اسی طرح مذہب کی صداقت دعا کے نتیجے سے ثابت نہیں ہوتی۔ مذہب کی صداقت خدا کے ان دعاوی سے ثابت ہوتی ہے جو اپنا وجود ثابت کر چکے۔ اس کی تفصیل جاننا چاہیں گے تو پیش کر دی جائے گی۔

    آپ کا یہ کہنا یہ معلوم نہیں کہ مذہب کی بتائی بات سچ ثابت ہوتی ہے یا نہیں یہ بتاتا ہے کہ خدا کی بات پر ایمان لانے کا شعوری پراسس مکمل نہیں ہوا۔ اس لیے مشورہ یہ ہے کہ پہلے یہ معلوم کیجیے کہ مذہب کی صداقت کیسے ثابت ہوتی ہے۔

    • Muhammad Jabran

      Member August 26, 2023 at 12:19 am

      Thank you for your response I really appreciate it. I will work on my conscious awareness regarding Allah.

You must be logged in to reply.
Login | Register