-
The Death Of Prophet Jesus And Absence Of Divine Help In Saving Him
سورۃ النساء کی 157 آ یت پڑھی تو یوں محسوس ہوا کہ یہ تو مانا گیا کہ عیسی ع کے ساتھ کچھ ہوا یا ہونے والا تھا مگر اس ترید کے ساتھ کہ وہ عیسی نہ تھے بلکہ معاملہ منکرین کے لیے مشتبہ کر دیا گیا تھا جس کو پھر مفسرین کی جانب سے یوں بتلایا جاتا ہے کہ وہ ۔۔ جس نے پیغمبر عیسی سے غداری کی تھی اسی کی شکل کو کچھ ایسا ملتا جلتا کر دیا تھا کہ پکڑ کے اسے صلیب پر لٹکا دیا گیا یہ سوچے کہ عیسی ع کو ہی قتل کیا گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ یہ بات یا تب خدا کو پتہ تھی یا اب ہمیں ۔۔ قرآن کی بدولت ۔۔ یعنی خواہ مریم ع ہوں یا عیسی ع کے حواری ۔۔۔ وہ تو یہی سمجھتے رہ گئے ہوں گے کہ ایک بیٹا اور خدا کا بظاہر پیغمبر قتل کر دیا گیا ہے
اب کے مسلمان جنہوں نے رسول اللّٰہ کو دیکھا بھی نہیں ہے وہ بھی جب ان کو لگنے والی کسی خراش کا سنتے ہیں تو ان کی آ نکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں تو سوچ رہا تھا کہ تب اُن کی والدہ یا اُن کے ماننے والوں کا حال کیا ہوا ہو گیا۔ اور کیا عیسی ع کے قتل سے اُن کا ایمان متزلزل نہیں ہوا ہو گا۔ آخر بظاہر جو خدا اپنے بھیجے رسول (جو خود خدا کی دھمکی بن کے آ تاہے) کو بھی نہ بچا سکا
اور پھر شکوہ بھی کہ یہود میرے بھیجے رسول پر ایمان کیوں نہ لائے۔ آ خر بدر کی طرح یہاں عیسی مسیحی یا ان کے حواریوں کی مدد کیوں نہ کی گئ
یہ ایسا ہی کہ اگر رسول اللّٰہ کو قریش قتل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ابتداء میں ہی تو یقیناً ان کے پیغمبر ہونے کی صداقت پر سوالیہ نشان اٹھ جاتے۔
Sponsor Ask Ghamidi