Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy The Death Of Prophet Jesus And Absence Of Divine Help In Saving Him

Tagged: , , ,

  • The Death Of Prophet Jesus And Absence Of Divine Help In Saving Him

    Posted by Syed Talha Abid Ali on August 26, 2023 at 2:02 pm

    سورۃ النساء کی 157 آ یت پڑھی تو یوں محسوس ہوا کہ یہ تو مانا گیا کہ عیسی ع کے ساتھ کچھ ہوا یا ہونے والا تھا مگر اس ترید کے ساتھ کہ وہ عیسی نہ تھے بلکہ معاملہ منکرین کے لیے مشتبہ کر دیا گیا تھا جس کو پھر مفسرین کی جانب سے یوں بتلایا جاتا ہے کہ وہ ۔۔ جس نے پیغمبر عیسی سے غداری کی تھی اسی کی شکل کو کچھ ایسا ملتا جلتا کر دیا تھا کہ پکڑ کے اسے صلیب پر لٹکا دیا گیا یہ سوچے کہ عیسی ع کو ہی قتل کیا گیا ہے۔

    سوال یہ ہے کہ یہ بات یا تب خدا کو پتہ تھی یا اب ہمیں ۔۔ قرآن کی بدولت ۔۔ یعنی خواہ مریم ع ہوں یا عیسی ع کے حواری ۔۔۔ وہ تو یہی سمجھتے رہ گئے ہوں گے کہ ایک بیٹا اور خدا کا بظاہر پیغمبر قتل کر دیا گیا ہے

    اب کے مسلمان جنہوں نے رسول اللّٰہ کو دیکھا بھی نہیں ہے وہ بھی جب ان کو لگنے والی کسی خراش کا سنتے ہیں تو ان کی آ نکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے ہیں تو سوچ رہا تھا کہ تب اُن کی والدہ یا اُن کے ماننے والوں کا حال کیا ہوا ہو گیا۔ اور کیا عیسی ع کے قتل سے اُن کا ایمان متزلزل نہیں ہوا ہو گا۔ آخر بظاہر جو خدا اپنے بھیجے رسول (جو خود خدا کی دھمکی بن کے آ تاہے) کو بھی نہ بچا سکا

    اور پھر شکوہ بھی کہ یہود میرے بھیجے رسول پر ایمان کیوں نہ لائے۔ آ خر بدر کی طرح یہاں عیسی مسیحی یا ان کے حواریوں کی مدد کیوں نہ کی گئ

    یہ ایسا ہی کہ اگر رسول اللّٰہ کو قریش قتل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ابتداء میں ہی تو یقیناً ان کے پیغمبر ہونے کی صداقت پر سوالیہ نشان اٹھ جاتے۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 8 months, 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • The Death Of Prophet Jesus And Absence Of Divine Help In Saving Him

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 28, 2023 at 2:01 am

    پیغمبر تو قتل ہوئے ہیں مگر اس سے ان کی صداقت ہو سوالیہ نشان نہیں لگتا۔ خود قرآن مجید کے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ رسول اگر قتل ہو جائیں تو بھی کفار کا جو انجام بتایا گیا ہے وہ اس کا شکار ہو کر رہیں گے۔

    پیغمبروں کو کوئی تکلیف پہنچے یا وہ قتل ہو جائیں اس دنیا میں یہ سب ہوا ہے۔ دنیا آزمایش کے اصول پر بنی ہے جس سے پیغمبر بھی مستثنا نہیں۔

    حضرت عیسی کی صداقت ان کی تعلیم ، دلائل اور معجزات میں تھی۔ ابراہیم کو خدا نے آگ سے بچا لیا مگر قوم پھر بھی ایمان نہ لائی۔ یہود نے عیسی علیہ السلام پر ایمان لانا تھا تو ان کی تعلیمات پر لاتے۔ نہیں لایا تو ان کے معجزانہ طور پر بچ جانے سے بھی نہ لاتے۔ یہود اس سے پہلے بھی کئی پیغمبروں کا قتل کر چکے تھے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register