-
جینیات اور جزا و سازا
میرے ذہن میں یہ سوال بہت آتا ہے ۔اس بارے رہنمائی چاہیے
عرض یہ ہے کہ دو بندے ہیں دونوں کی متضاد فطرت ہے۔ایک فطری طور پر نہایت دھیمے مزاج، شائستہ لب و لہجہ،اعلی اخلاق کا مالک ۔برائی کے کاموں سے فطرتا نفرت کرنے والا گویا نیک و پاکیزہ انسان کے سارے گن اس کے DNAمیں موجود ہیں۔
جبکہ دوسرا فطرتا اوپر والی ساری چیزوں سے عاری۔
اب جب دوسرے شخص کو برائی کا اختیار ہونے کے باوجود وہ ایسا نہیں کرتا یا ایسا کچھ خدا کے ڈر سے کچھ نہیں کرتا تو اس کے لیے اجر عظیم ہے
اب پہلے شخص کا اس اجر کے بارے کیا معاملہ ہے کیونکہ وہ تو فطرتا برائی سے عاری ہے۔
اسکے برائی نہ کرنے میں خدا کے ڈر سے زیادہ اس کی فطرت آرے آتی ہے
Sponsor Ask Ghamidi