Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Quran 4:16 – Punishment For Homosexuality

  • Quran 4:16 – Punishment For Homosexuality

    Posted by Aejaz Ahmed on September 16, 2023 at 10:04 am

    کہا جاتا ہے کہ اسلام میں مرد مرد سے سیکس کرنے کی کوئی فکس سزاء بیان نہیں کی گئی ہے۔

    تقی عثمانی کا ترجمہ ملاحظہ کریں :

    وَ الَّذٰنِ یَاۡتِیٰنِہَا مِنۡکُمۡ فَاٰذُوۡہُمَا ۚ فَاِنۡ تَابَا وَ اَصۡلَحَا فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡہُمَا ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا۔ النساء 4:16

    اور تم میں سے جو دو مرد بدکاری کا ارتکاب کریں ، ان کو اذیت دو ۔ ( ١٥ ) پھر اگر وہ توبہ کر کے اپنی اصلاح کرلیں تو ان سے درگذر کرو ۔ بیشک اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

    یعنی کوئی سا بھی ایذا یا تکلیف دینا کافی ہوگا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 year, 2 months ago 2 Members · 8 Replies
  • 8 Replies
  • Quran 4:16 – Punishment For Homosexuality

    Aejaz Ahmed updated 1 year, 2 months ago 2 Members · 8 Replies
  • Faisal Haroon

    Moderator September 16, 2023 at 7:18 pm

    سیاق و سباق کے مطابق یہ مناسب ترجمہ نہیں ہے۔ غامدی صاحب کے ترجمے کے لیے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں:

    https://youtu.be/2-w7QrG2E5o?si=63NLBhqyk370zlAJ

  • Aejaz Ahmed

    Member September 17, 2023 at 3:36 am

    سر، تقی عثمانی صاحب کہتے ہیں کہ اس آیت میں مرد مرد کی بات ہورہی جبکہ استاد محترم جاوید غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ یہ مرد عورت کی بات ہورہی۔ تو کس دلیل سے ان میں سے کس کی بات درست ہوگی ؟؟

    دوسری بات یہ کہ پھر اسلام میں لونڈے بازی کی کیا سزاء ہوگی ؟؟

  • Faisal Haroon

    Moderator September 17, 2023 at 10:54 am

    اصل متن میں لفظ مرد کا ذکر نہیں ہے۔ غامدی صاحب نے اوپر دی گئی ویڈیو میں سیاق و سباق کے مطابق اس کا ترجمہ بیان کیا ہے۔ آپ درج ذیل بحث کو بھی دیکھ سکتے ہیں:

    Discussion 84967

  • Aejaz Ahmed

    Member September 17, 2023 at 11:57 am

    سر، یہ آخری گفتگو ہم جنس پرستی پر ہے۔ میرا سوال مثال کے طور پر مدرسوں میں جو کم عمر لڑکوں کے ساتھ لونڈے بازی ہوتی ہے اور اکثر ویڈیو بھی بن جاتی ہے اس بارے میں تھا کہ اسلام اس پر کیا سزاء دیتا ہے ؟؟

  • Faisal Haroon

    Moderator September 17, 2023 at 12:33 pm

    اسلام کوئی سزا تجویز نہیں کرتا۔ تاہم، معاشرے کو کسی بھی ایسے جرم کی سزا دینے کا حق ہے جو پورے معاشرے کے لیے پریشانی کا باعث بنے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 17, 2023 at 8:58 pm

    سر، کیا لونڈے بازی کو مرد عورت سے زناء کے حکم میں داخل کرکے زناء والی قرانی سزاء نہیں دی جاسکتی ہے ؟؟

  • Faisal Haroon

    Moderator September 17, 2023 at 10:04 pm

    کسی بھی بڑی سماجی پریشانی کے لیے معاشرہ کوئی بھی معقول سزا نافذ کر سکتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 17, 2023 at 10:08 pm

    جزاک اللہ خیرا 🌹

You must be logged in to reply.
Login | Register