Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Bewitchment Of Muhammad SAW

  • Bewitchment Of Muhammad SAW

    Posted by Samama Fahim on September 16, 2023 at 3:02 pm

    Please point out any weaknesses in this argument:

    رسول اللہ پر جادو ہونے کا واقعہ ایک جھوٹا قصہ ہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح حدیث میں یہ واقعہ بیان کیا جاتا ہے اس سے یہ بات باور کرنا مشکل ہے کہ یہ بات صرف عائشہ رضی اللہ عنہ تک محدود رہتی۔ بخاری جلد ۳ کتاب الطب میں ان الفاظ میں واقعہ بیان ہوا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی نے جادو کیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے تھے کہ بیویوں کے پاس گئے ہیں حالانکہ نہ گئے ہوتے۔ یعنی یہ بات صرف ایک زوجہ تک محدود رہنا معقول نہیں ہے۔ بخاری ہی میں ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو کے اثر سے معلوم ہوتا تھا کہ ایک کام آپ کر رہے ہیں حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو نہ کرتے ہوتے تھے یہاں تک کہ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے دعا کی۔ جب عائشہ رضی اللہ عنہ کو اس کا علم تھا تو وہ ابو بکررضی اللہ عنہ کو اس کی خبر ضرور کرتیں۔ یعنی اس بات کا صرف عائشہ رضی اللہ عنہ سے ملنا بہت عجیب ہے۔ پھر اللہ تعالی نے قرآن میں رسول اللہ کے اخلاق کو دین کی تبلیغ کرنے کے لیے کارآمد بتایا، پھر رسول اللہ کی پرسنل ہسٹری کو بھی اُن کے پیغام کے لیے دلیل بنایا کہ پہلے چالیس سال تک انہوں نے کبھی اس طرح کی بات نہیں کی جو اب وحی آنے پر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رسول اللہ کے امی ہونے کو بھی قرآن میں دلیل بنایا گیا ہے قرآن کے حق پر ہونے کے لیے۔ یعنی رسول اللہ کا کردار خود ان کے پیغام کی دلیل تھا۔ ایسی صورت میں اُن پر جادو کا ہو جانا جس کا تعلق دماغ سے ہوتا ہے کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے، یہ تو سازش ہے اُن کی جو دین کے معاملے میں شکوک پیدا کرنے چاہتے تھے۔ دیکھیں قرآن کی سورہ یونس ۱۶؛ سورہ آل عمران ۱۵۹۔ پھر رسول اللہ پر کیے گئے جادو کو جادو کی سخت ترین قسم بخاری کتاب الطب میں ہی بتایا گیا ہے۔ یعنی یہ کوئی معمولی جادو نہ تھا۔

    Ahsan replied 7 months, 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply

You must be logged in to reply.
Login | Register