Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Science آدم کے ماں باپ

Tagged: , ,

  • آدم کے ماں باپ

    Posted by Uzair Ranjha on September 22, 2023 at 1:20 pm

    ایک سوال اگر کوئی جواب دے سکے

    السجدہ کی 7 سے 8 آیات پڑھیں تو معلوم ہوتا کے انسان کے انسان بننے سے پہلے اس کے حیوانی قالب کا نسل در نسل سلسلہ چلایا گیا منی کے قطروں سے ۔۔ لہذا مادہ حیوانی قالب بھی ہوئی اس نسل میں شامل آخر قطرے زمین میں تو بوئے نہیں گئے ہوں گے نہ

    اور پھر آیات میں آ تا کہ اس حیوانی قالب کے نک نسک دور کرتےسنوار گیا سائنسی اصطلاح میں ایوولود تو تب اُس میں آ دم و حوا کی انسانی شخصیت کی روح پھونکی گئ

    یہ کم۔و بیش وہی بیان ہے جو سائنس بتلاتی ہے کہ انسان آ سمان سے یک دم نہیں آ گیا بلکہ نسل در نسل ہوتے اس نہج پر پہنچا ہے

    الغرض جو بھی پہلا انسان تھا (اس صورت میں آ دم) اس کے انسانی شخصیت کے بھلے ماں باپ نہ سہی مگر اس کے حیوانی قالب کے لحاظ سے ماں باپ ضرور تھے ان مندرجہ بالا آیات کی رو سے

    اب آلاعمران 59 دیکھیے ۔۔ کہا گیا کہ عیسی اگر فیزیکل باپ کے بغیر خدا ہے تو آ دم کو پھر بڑا خدا ہونا چاہئے چونکہ ان کے فیزیکل ماں باپ بھی نہیں تھے ۔۔ جبکہ السجدہ کی آیات کے لحاظ سے تھے بھلے انسانی شخصیت کے نہ سہی مگر حیوانی قالب کے ہی (فیزیکل / فلیش اینڈ بلڈ ) ۔۔۔ اب میں کہوں کہ نہیں یہ انسانی شخصیت کا بیان ہے تو تقابل بے معنی ہو جاتا ۔۔ اور پھر قرآن کی زبان کا عربی بلسان مبین کا دعویٰ بھی

    دو باتوں میں کھلا تضاد معلوم ہوتا ہے ۔۔ کم از کم بظاہر

    Faisal Haroon replied 1 year, 3 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply

You must be logged in to reply.
Login | Register