روایات میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کا مہر 400 مثقال چاندی، تقریبا 150 تولے چاندی آیا ہے۔
سیدہ فاطمہ کا حق مہر ایک زرہ تھی،جو سیدنا علی نے ان کو دی تھی۔
عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: لما تزوّجَ عليٌّ فاطمة قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: “أعطها شيئًا”، قال: ما عندي، قال: «أين درعك الـحُـطَـمِيّة؟». أخرجه أبو داود (رقم2118)
سیدنا عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ جب سیدنا علی نے سیدہ فاطمہ سے شادی کی تو ان کو نبی کریم نے کہا:اسے کچھ دیجئے!سیدنا علی نے کہا: میرے پاس کچھ نہیں ہے،نبی کریم نے فرمایا: وہ تیری حطمی زرہ کہاں ہے۔(یعنی وہ دے دو)
اور طبرانی میں منقول ہے کہ اس زرہ کی قیمت چار سو اسی(480) درہم تھی:
أن درع علي رضي الله عنه قُوِّمت بأربعمائة وثمانين درهما. (المعجم الأوسط للطبراني: رقم 2870).
https://urdufatwa.com/view/1/8542