Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Which Ahadith To Use From Collections Of Ahl-e-Sunnat Versus Ahl-e-Tashih

  • Which Ahadith To Use From Collections Of Ahl-e-Sunnat Versus Ahl-e-Tashih

    Posted by Abdul Basit on November 2, 2023 at 12:27 pm

    سلام

    ایک شخص کے لیے اللہ، رسول اور قرآن ثابت ہو گیا

    اب وہ قرآن کو قطعی چیزوں سے سمجھے گا

    مگر کچھ مقامات میں وہ ظنی کا محتاج بھی ہو سکتا جیسے تبیین کے سلسلے میں

    اب وہ ظنی میں احادیث کی طرف جائے تو کون سی احادیث کو لے

    جو اہل سنت کے علماء نے جمع کی ہے ان کو لے یا جو اہل تشیع کے علماء نے جمع کی ہے

    (اہل تشیع کی وہ احادیث جو رسول تک وہ لے جاتے ہیں)

    کسی ایک کو ترجیح دینے کی دلیل اور وجہ بتائی جائے

    شکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 5 months, 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Which Ahadith To Use From Collections Of Ahl-e-Sunnat Versus Ahl-e-Tashih

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 3, 2023 at 5:31 am

    احادیث کو ان کے راویوں کے اعتبار سے پرکھا جاتا ہے۔ ایسا نہیں کہ دونوں کے مجموعات قابل قبول ہیں۔ احادیث کے سلسلے میں اہل سنت کی خدمات کو اہل تشیع بھی تسلیم کرتے ہیں۔ دونوں مکاتب فکر کے ہاں بہت سی روایات مشترک ہیں۔

    البتہ جن راویوں پر اہل سنت کے علما کو اعتبار نہیں وہ ان کی وجوہات بیان کر دیتے ہیں۔ اسی طرح اہل تشیع بھی وہ وجوہات بیان کر دیتے ہیں جن کی وجہ سے وہ بعض راویوں بلکہ بعض صحابہ کو بھی معتبر نہیں مانتے۔ جب کہ اہل سنت کے ہاں صحابہ کے بارے میں یہ تاثر قبول نہیں کہ وہ دین کے بیان کے معاملے میں غیر عادل ہو سکتے ہیں۔ غلطی ہونا الگ بات ہے۔

    ہمارے ہاں اسی وجہ سے اہل سنت کی جمع کردہ احادیث کو تحقییق اور تفتیش کے لیے قابل بھروسہ مانا جاتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register