Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 5:67 – Proof For Translation Of Yahdi By Ghamidi Sahab (یھدي)

Tagged: ,

  • Quran 5:67 – Proof For Translation Of Yahdi By Ghamidi Sahab (یھدي)

    Posted by Abdul Basit on November 5, 2023 at 10:42 am

    ان اللہ لا یھدي القوم الکافرین میں غامدی صاحب نے ترجمہ ترجمہ کیا ہے کہ “ان کی تدبیروں میں اللہ انہیں با مراد ہونے نہیں دے گا”

    اور بتایا ہے کہ ہدایت کا معنی جس طرح رہنمائی کے لیے آتا ہے ویسے ہی تدبیر میں با مراد کے لیے بھی آتا ہے

    کیا اس معنی کے لیے بنائے استدلال موجود ہے

    کسی لغت یا ادبی فن پارہ میں

    مثلا شعر یا مقولہِ عربی

    رہنمائی کیجیے گا

    Dr. Irfan Shahzad replied 11 months, 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Quran 5:67 – Proof For Translation Of Yahdi By Ghamidi Sahab (یھدي)

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 7, 2023 at 2:38 am

    فعل، ابتدائے فعل، ادعائے فعل اور تکمیل فعل کے معنی میں آتا ہے۔ جملہ اور اس کا سیاق و سباق طے کرتے ہیں کہ فعل کس درجے میں استعمال ہوا ہے۔

    ہدایت یا رہنمائی کی تکمیل بامراد کرنا ہے۔

    اس استعمال کی دوسری مثال خود ہی میں موجود ہے۔ دیکھیے سورہ یونس 9

    اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ یَہۡدِیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِاِیۡمَانِہِمۡ ۚ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ

    اِس کے بر خلاف جو لوگ ایمان لائے اور اُنھوں نے نیک عمل کیے ہیں، اُن کا پروردگار اُن کے ایمان کی بدولت اُنھیں (اُن کی) منزل تک پہنچا دے گا۔ اُن کے نیچے، راحت کے باغوں میں (اُن کے لیے) نہریں بہ رہی ہوں گی

    یہ ترجمہ دیگر مترجمین کے ہاں بھی ملتا ہے

    یقیناً جو لوگ ایمان ﻻئے اور انہوں نے نیک کام کیے ان کا رب ان کو ان کے ایمان کے سبب ان کے مقصد تک پہنچا دے گا نعمت کے باغوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی (محمد جونا گڑھی)

You must be logged in to reply.
Login | Register