Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 24:55

  • Quran 24:55

    Posted by Jan Mengal on November 28, 2023 at 7:26 pm

    وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَیَسۡتَخۡلِفَنَّہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ کَمَا اسۡتَخۡلَفَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ۪ وَ لَیُمَکِّنَنَّ لَہُمۡ دِیۡنَہُمُ الَّذِی ارۡتَضٰی لَہُمۡ وَ لَیُبَدِّلَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِہِمۡ اَمۡنًا ؕ یَعۡبُدُوۡنَنِیۡ لَا یُشۡرِکُوۡنَ بِیۡ شَیۡئًا ؕ وَ مَنۡ کَفَرَ بَعۡدَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ

    میرا سوال یہ ھے کہ اس ایت کا تعلق قانون اتمام حجت کے تحت رسول اللہ صلی اللہوعلیہوسلم سے ھے یا اس کا اطلاق قیامت تک ھےقی

    Faisal Haroon replied 5 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Quran 24:55

    Faisal Haroon updated 5 months ago 2 Members · 1 Reply
  • Faisal Haroon

    Moderator November 28, 2023 at 9:40 pm

    برائے مہربانی نیچے البیان کا اس آیت پہ نوٹ ۹۶ دیکھیں:

    96 یہ اُن لوگوں کی طرف اشارہ ہے جنھوں نے رسولوں کی بعثت کے بعد اُن کی دعوت قبول کی اور سنت الٰہی کے مطابق اُن کے منکرین پر اللہ تعالیٰ نے اُنھیں غلبہ عطا فرمایا۔ روے سخن، اگر غور کیجیے تو منافقین کی طرف ہے جن کے بارے میں اوپر ذکر ہوا ہے کہ اسلام کے مستقبل سے متعلق شکوک میں مبتلا تھے۔ فرمایا کہ خدا کی جو سنت رسولوں کے باب میں ہمیشہ رہی ہے، اُسی کے مطابق اُس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں سے بھی وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ اُنھیں سرزمین عرب کا اقتدار عطا فرمائے گا۔ آگے تفصیل فرمائی ہے کہ اِس کے نتیجے میں یہاں دین حق کی حکومت قائم ہوگی، اہل ایمان کے لیے کوئی خطرہ باقی نہ رہے گا اور عبادت صرف اللہ کے لیے خاص ہو جائے گی۔ تاریخ گواہی دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ اِس شان کے ساتھ پورا ہوا کہ اِسے اب کوئی شخص جھٹلا نہیں سکتا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register