-
State Prosecutor's Conduct (Being A State's Lawyer)
اسلام وعلیکم
براہ کرم میرا سوال استاد محترم غامدی صاحب سے پوچھ کر بتائیے گا شکریہ
سوال یہ ہے کہ میں ایک سٹیٹ پروسیکیوٹر ہوں اور میرا کام ریاست اور پولیس کے دیے گئے کیسز کی پیروی کرنا ہے اکثر اوقات یہ ہوتا ہے کہ بہت سارے کیسز جھوٹے بنائے جاتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں گمان ہوتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں مگر ہمیں ان کی پیروی کرنا ہوتی ہے ریاست کے اپنے معاملات ہیں ان کے پیچھے کیا مقاصد ہیں ان کی ہمیں رسائی نہیں ہوتی اور کئی مرتبہ پولیس معاشرے کو سدھارنے کے لیے بہت سارے مجرم حضرات کو مختلف قسم کے مقدمات میں ملوث کرنے کے بعد ان کے خلاف اس طرح کے مقدمات بنا کر انسدادی کاروائی عمل میں لاتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں گمان ہوتا ہے کہ اکثر جھوٹے ہیں مگر پولیس یہ سمجھ رہی ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کو تھوڑی دیر کے لیے ان مجرموں کو بند کر کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور معاشرے کو ایسے غلط افراد سے بچا رہے ہیں ایسی صورت میں ایک سٹیٹ پروسیکیوٹر کو کیا کرنا چاہیے اور کیا وہ اگر ان کیسز کی پیروی کر رہا ہے تو کیا وہ کسی کی جان مال ابرو کے خلاف اقدام تو نہیں ہے براہ کرم رہنمائی فرمائیے گا جزاک اللہ
Sponsor Ask Ghamidi