Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam and State State Prosecutor's Conduct (Being A State's Lawyer)

  • State Prosecutor's Conduct (Being A State's Lawyer)

    Posted by Muhammad Faisal Naveed on December 13, 2023 at 11:06 am

    اسلام وعلیکم

    براہ کرم میرا سوال استاد محترم غامدی صاحب سے پوچھ کر بتائیے گا شکریہ

    سوال یہ ہے کہ میں ایک سٹیٹ پروسیکیوٹر ہوں اور میرا کام ریاست اور پولیس کے دیے گئے کیسز کی پیروی کرنا ہے اکثر اوقات یہ ہوتا ہے کہ بہت سارے کیسز جھوٹے بنائے جاتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں گمان ہوتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں مگر ہمیں ان کی پیروی کرنا ہوتی ہے ریاست کے اپنے معاملات ہیں ان کے پیچھے کیا مقاصد ہیں ان کی ہمیں رسائی نہیں ہوتی اور کئی مرتبہ پولیس معاشرے کو سدھارنے کے لیے بہت سارے مجرم حضرات کو مختلف قسم کے مقدمات میں ملوث کرنے کے بعد ان کے خلاف اس طرح کے مقدمات بنا کر انسدادی کاروائی عمل میں لاتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں گمان ہوتا ہے کہ اکثر جھوٹے ہیں مگر پولیس یہ سمجھ رہی ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کو تھوڑی دیر کے لیے ان مجرموں کو بند کر کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور معاشرے کو ایسے غلط افراد سے بچا رہے ہیں ایسی صورت میں ایک سٹیٹ پروسیکیوٹر کو کیا کرنا چاہیے اور کیا وہ اگر ان کیسز کی پیروی کر رہا ہے تو کیا وہ کسی کی جان مال ابرو کے خلاف اقدام تو نہیں ہے براہ کرم رہنمائی فرمائیے گا جزاک اللہ

    Umer replied 4 months, 2 weeks ago 3 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • State Prosecutor's Conduct (Being A State's Lawyer)

    Umer updated 4 months, 2 weeks ago 3 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 13, 2023 at 11:28 pm

    پولیس کا کام اپنی حدور میں رہنا ہے، معاشرے کو سدھارنے کی ذمہ داری انھیں نہیں دی گئی۔ ایسے جعلی کیسز میں ملزم کا دفاع کرنا درست ہے۔ وکلا کو اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ ملزم برا انسان ہے یا اچھا اور وہ سماج کو نقصان پہنچائے گا یا فائدہ۔ انسانوں کو اچھا یا برا کرنے کی جو آزادی خدا نے دے رکھی ہے وہ آزمایش کے پہلو سے ہے اور وہ رہے گی۔ قانون دانوں کو بس قانون کو دیکھنا چاہیے۔ اخلاقی بہتری کی کوشش وعظ و تلقین کا میدان ہے۔

    آپ کو لگتا ہے کہ ملزم مجرم تو ہے مگر اسے کوئی رعایت بھی ملنی چاہیے تو بھی اس کے لیے آپ کوشش کر سکتے ہیں۔

  • Umer

    Moderator December 15, 2023 at 8:43 am

    Please also refer to the video below from 1:56 to 3:24

  • Umer

    Moderator December 15, 2023 at 8:43 am

  • Umer

    Moderator December 15, 2023 at 8:43 am

  • Umer

    Moderator December 15, 2023 at 8:43 am

  • Umer

    Moderator December 15, 2023 at 8:44 am

You must be logged in to reply.
Login | Register