-
Why Emphasize On Importance Of Using Only One Meaning For A Quranic Verse
بعض الفاظ اپنے اندر ایک سے زیادہ معنی رکھتے ہیں تو یہ کیوں ضروری ہے کہ ایک ہی معنی مراد لیا جائے مثلا الحمد کے معنی شکر کے بھی ہیں اور تعریف کے بھی ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ ہماری زبان میں کوئی ایک ایسا لفظ نہ ہو جو ان دونوں معنی کے لیے مستعمل ہو تو اس کے لیے دونوں معنی ہی لکھے جانے چاہیے
غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ شاعری اور ادب میں اگر کسی فقرے کے ایک سے زیادہ معنی یا پہلو نکالے جائیں تو یہ اس کا حسن ہوتا ہے جبکہ قانون میں یہ حسن نہیں ہوتا وہاں ایک ہی معنی مراد لینا ضروری ہے تو قران مجید سارا کا سارا قانون تو نہیں اس میں بہت سا حصہ تذکیر بھی ہے تو وہاں تو ایک سے زیادہ معنی مراد لینے میں کیا حرج ہے
اسی طرح صرف ایک ہی معنی پر زور دینا کلام کی فصاحت کے خلاف تو نہیں
Sponsor Ask Ghamidi