Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions قران میں ھے کہ ارض مقدس (فلسطین ) یہودیوں کیلئے لکھ دیا گیا ھے۔

  • قران میں ھے کہ ارض مقدس (فلسطین ) یہودیوں کیلئے لکھ دیا گیا ھے۔

    Posted by Jan Mengal on December 31, 2023 at 4:15 pm

    Surat No 5 : سورة المائدة – Ayat No 21

    یٰقَوۡمِ ادۡخُلُوا الۡاَرۡضَ الۡمُقَدَّسَۃَ الَّتِیۡ کَتَبَ اللّٰہُ لَکُمۡ وَ لَا تَرۡتَدُّوۡا عَلٰۤی اَدۡبَارِکُمۡ فَتَنۡقَلِبُوۡا خٰسِرِیۡنَ ﴿۲۱﴾

    اے میرے ہم قومو! اس مقدس سرزمین میں داخل ہوجاؤ ، جو اللہ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور پیٹھ پیچھے نہ پھرو ، ورنہ نامرادوں میں سے ہوکر رہ جاؤ گے ۔

    http://www.theislam360.com

    اس آیت کی تشریح کیلئے میں نے غامدی صاحب کی تفسیر البیان دیکھ لیا لیکن اس آیت کی تشریح انتہائی مختصر کی گئ ھے۔

    آپ اس کی وضاحت فرمائیں

    Dr. Irfan Shahzad replied 5 months, 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • قران میں ھے کہ ارض مقدس (فلسطین ) یہودیوں کیلئے لکھ دیا گیا ھے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 1, 2024 at 12:35 am

    بنی اسرائیل کو یہ سرزمین اس شرط کے ساتھ مشروط تھی کہ وہ خدا کے مرکز توحید کو آباد رکھیں گے، دین کی تبلیغ کریں گے۔ جب کبھی انھوں نے اس میں کوتاہی کی، وہ شرک اور خدا کی نافرمانی کا شکار ہوئے، اس جگہ سے نکال دیے جاتے تھے۔ پھر وہ توبہ کرتے تو پھر آباد کر دیے جاتے تھے۔ جب انھوں نے خدا کی نافرمانی کی، مسیح علیہ السلام کو نہیں مانا بلکہ انھیں قتل کرنے کی کوشش کی، پھر محمد رسول اللہ ﷺ کا بھی انکار کیا تو اب بھی اپنا استحقاق کھو چکے ہین۔ ان کا موجودہ قبضہ طاقت کے بل پر ہے اور خدا جب چاہے گا انھیں وہاں سے دوبارہ نکال دیا جائے گا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register