Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Quran Being Divine Book And Assessing Its Contradictions For A Common Person

Tagged: ,

  • Quran Being Divine Book And Assessing Its Contradictions For A Common Person

    Posted by Abdul Basit on January 10, 2024 at 9:59 am

    جناب غامدی صاحب کے تین معیارات میں سے دوسرے معیار کے متعلق سوال ہے


    معیار: قرآن کے کلام، متن، مضمون اور باتوں میں تضاد وال اختلاف نہیں ہونا چاہیے


    س: یہ اوپر ذکر کردہ چیزوں کو پرکھنا ہر عام انسان کے لیے آسان کیسے ہو سکتا

    کیونکہ اس کے لیے عربی جاننی ہوگی وہ بھی اس کلاسیکی زمانہ کی

    اس کے بعد قرآن کے چند وہ علوم جن کے سبب انسان غلطی کھا سکتا

    اور پختگی کرنی ہوگی


    پھر نظمِ کلام ہونے نہ ہونے سے فرق پڑتا


    یہ ایک انسان جس کے یہاں اللہ کے وجود پر شک ہو رہا وہ کیسے کرے گا؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 months, 3 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Quran Being Divine Book And Assessing Its Contradictions For A Common Person

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 11, 2024 at 12:24 am

    خدا کے وجود پر ایمان لانے ذرائع متعدد ہیں۔ یہ معاملہ صرف قرآن کے خدا کے کلام ہونے سے متعلق ہے اور اس کے لیے علمی کوالیفیکیشن درکار ہے۔ یہاں بھی البتہ اہل علم کی مدد لی جا سکتی ہے مثلا قرآن کا مطالعہ کرتے ہوئے جہاں بظاہر اختلاف محسوس ہو اسے قرآن کے ماہرین سے پوچھ لیا جائے۔

  • Abdul Basit

    Member January 12, 2024 at 6:18 pm

    سر اللہ تک پہنچنے کے دیگر ذرائع بتا دیجیے گا

    یعنی اہل علم کے فہم پر تکیہ کرتے ہوئے قرآن کو اللہ کا کلام مانا جائے؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 15, 2024 at 10:29 pm

    خدا کے وجود کا فہم ہمارے فطرت کا حصہ ہے۔ کائنات اور حیات پر نظر پڑتے ہی یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ اس کا ایک خالق ہونا چاہیے۔ مذہب خبر دیتا ہے کہ وہ ہے۔ کائنات کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اس کا کوئی منطقی نتیجہ نکلنا چاہیے۔ عدل کامل ہونا چاہیے، مظلوم کی داد رسی ہونی چاہیے، دکھ درد کا درمان ہونا چاہیے۔ یہ سب اس دنیا میں نہیں ہوتا، اس کی طلب پیدا ہوتی ہے کہ ایسا سب ہوتا تو دنیا نا معنی بنتی۔ مذہب خبر دیتا ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔ یوں زندگی کے بنیادی سوالوں کا جواب مل جاتا ہے۔

    مذہب کی خبر کے سچا ہونے کے کئی دلائل ہیں۔ مذہب نے آتے ہی خبر دی کہ جو رسول اسے لے کر آیا وہ کامیاب ہوگا اور اس کے دشمن ناکام اور ذلیل ہوں گے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اس خبر کے عین مطابق یہ ہوا۔

    قرآن نے اعلان کیا کہ خدا نے صحابہ کے لیے ایک عظیم سلطنت لکھ دی ہے۔ چناں چہ یہی ہوا۔ انھوں نے وہ عظیم سلطنت حاصل کر لی۔

    بنی اسرائیل کے بارے میں خدا نے بائیبل اور قرآن میں بتایا کہ ان کے ساتھ خدا کا خاص عہد ہے کہ وہ خدا کے احکام پر چلیں گے اور اس کا دین پھیلائیں گے تو اس دنیا میں سرفرازی پائیں گے۔ نافرمانی کریں گے تو ذلیل ہوں گے۔ چناں چار ہزار سال کی ان کی منفرد تاریخ خدا کے اس عہد کے مطابق چلی آ رہی ہے۔ قرآن نے بتایا کہ وقتا فوقتا ان پر کوئی مسلط ہو کر انھیں عذاب کا مزا چکھاتا رہے گا کیونکہ انھوں نے خدا کے پیغمروں کو جان کر بھی نہیں مانا، خدا کی سرکشی کی، چناں ان کی پوری تاریخ اسی عبرت انگیزی کی داستان ہے۔

    یہود کا وجود خود خدا کے وجود کی شہادت ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register