Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Letter To Caeser, What About Roman Soldiers?

  • Letter To Caeser, What About Roman Soldiers?

    Posted by fazail Bhatti on January 23, 2024 at 8:58 am

    Assalamualaikum sir/ma’am sir qanoon e itmaam e hujjat se mutaliq sawal ye ha k roman badshah ko khat likha gya thaa Islam kee daawat ka Jo us ne qubool nahi Kee tou us ilaaqay pe muslemaanon ne hmla Kiya lekin us 2 lakh foj ko Deen kee daawat smjhaany ya pohnchaany ka band o bast kiu nahi Kiya ga or vou sipaahi k Jo badshah Kee hukoomat k zair e asr thy vou q qatal kiye gaye halan k na tou unhain is qanoon ka pta thaa or na hee vou rusool e Khuda Kee daawat se Sahi Tarah se waqif thay! Brah e Karam rehnumai farmayen shukriya

    Dr. Irfan Shahzad replied 8 months, 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Letter To Caeser, What About Roman Soldiers?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 23, 2024 at 11:01 pm

    لیڈروں اور بادشاہوں کے زیر اثر رہ کر جو لوگ حق کو جھٹلاتے ہیں، خدا کی نظر میں مجرم ہیں۔ انھیں اپنی عقل استعمال کرنی چاہیے۔ ذاتی معاملات میں وہ یہ کر لیتے ہیں مثلا لیڈر نے ایسا حکم دیا جس سے اس کا ذاتی مفاد خراب ہوتا ہے تو وہ اسے پسند نہیں کرتا۔

    دین اور حق کے معاملے میں بھی اسے یہی کرنا چاہیے۔

    رسول اللہ ﷺ کے خطوط ان بادشاہوں سے پہلا رابطہ نہیں تھا جس سے انھیں علم ہوا کہ عرب میں کیا ہو رہا ہے۔ جس طرح مسلمان ان کے حالات سے باخبر رہتے تھے جیسا کہ سورہ روم سے معلوم ہوتا ہے کہ رومیوں اور ایرانیوں کی جنگیں زیر بحث رہتی تھیں، اسی طرح وہ بھی واقف تھے کہ عرب میں ایک شخص نے نبوت کا دعوی کیا ہے اور اس چیلنج کے ساتھ وہ اپنے دشمنوں پر غالب آئے گا اور اس نے یہ سچ کر دکھایا اور وہ قرآن بھی لوگوں کے سامنے پیش کر رہا ہے اور یہ کہ نبیوں کی آمد کی پوری تاریخ ان سب کے سامنے موجود تھی، اس بنا پر ہر شخص پر واضح تھا کہ معاملہ کیا ہے۔ اور جس پر واضح نہ تھا اس پر لازم تھا کہ تحقیق کرتا۔ جب اس نے یہ نہیں کیا اور کرنے کی ضرورت نہ سمجھی تو یہ جرم ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register