Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 4:153 To 156 – When Did Bani-Israel Actually Put Allegation On Maryam AS?

  • Quran 4:153 To 156 – When Did Bani-Israel Actually Put Allegation On Maryam AS?

    Posted by Rana Naqash on February 29, 2024 at 8:06 pm

    سوره نساء آیات 150 تا 155 میں غامدی صاحب نے ترجمه تفسیر بیان کرتے وقت بتایا که” یہود نے حضرت مریم علیه‌السلام پر بهتان عزیم جو لگایا وه حضرت موسی کی وفات کے کافی عرصه بعد لگایا یا لگانا شروع کیا. اور یه الزام لگابے کی جسارت یہود نے آنحضرت کی زندگی میں نہیں کر سکے.”

    میرا سوال یه ہے که قرآن کریم دوسرے موقع پر تو یه کہتا ہے کہ یہود نے مریم علیه‌السلام کی زندگی میں حضرت موسی کی پیدائیش پر یه کہا کہ مریم یه تم نے کیا کیا ؟ تم تو ایک پاکباز عورت تھی… وغیره؟

    https://youtube.com/clip/UgkxbhuEzYmRVJK5Su2VKZPTDbmI6gzCAVNt?si=Rf6PBoRMvxu9YI55

    You tube clip

    Surah nissa

    part 21 . Verse 153 -156

    time line 19″.50′ to 20″.50′

    تو غامدی صاحب نے یه نتیجه کس طرح اور کہاں سے اخز کیا؟

    اگر کوئ دوست اس بات پر میری رهنمائ کر سکے…جو میں سمجھ نھیں سکا

    .شکریه

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Quran 4:153 To 156 – When Did Bani-Israel Actually Put Allegation On Maryam AS?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 2, 2024 at 1:00 am

    جب میسح علیہ السلام نے ماں کی گود ہی میں خود بول کر یہ بتا دیا تھا کہ وہ اللہ کے رسول ہیں تو اس کے بعد یہود نے جو شبہ کیا تھا وہ ختم ہو گیا تھا۔ پھر انھوں نے یہ الزام ان کی زندگی میں اور خود عیسی علیہ السلام کی زندگی میں ان پر نہیں لگایا۔ اس کا ثبوت اناجیل ہیں جہاں ایسا کوئی الزام مذکور نہیں۔

  • Rana Naqash

    Member March 2, 2024 at 4:40 pm

    شکریہ آپ کا. ڈاکٹر صاحب

    اپ نے سمجھانے کی کوشش کی

    تو یه بات اناجیل کو پڑهنے سے پته چلتی ہے اسکا مطلب ہے اور غامدی صاحب نے بھی یه بات سوره نساء کی تفسیر کے موقع پر صرف اسی بات سے اخز کی تھی.؟

    لیکن جب هم سورت مریم کو سنتے هیں تو وہاں حضرت عیسی کی پیدائیش کے موقع پر تو اس وقت کے یہود نے یه بهتان ان کے منہ پر ان کی والده مریم کے منہ پر لگایا هے…که آے مریم نه تو تم اور نہ هی تمہاری والده اور تمہارے والد اس طرح کے بد کردار کے مالک تھے ؟ تو یه بات تو حضرت عیسی کی‌زندگی میں ہی کی گیئ تھی…تو کیا یه کهنا ایک حساب سے غلط یا درست تاویل نہیں ہو گیئ که یه الزام ان کی زندگی میں نہیں لگایا گیا ؟

    امید ھے که اپ کو میں اپنا مقدمه سمجھا سکا ہوں..

    یا پهر هم اسی بات پر اسرار کریں که نہیں ..که غامدی صاحب کی وه‌تاویل ان کی زندگی میں الزام لگانے والی درست هے؟

    بہت شکریه اپ کی رهنمائ کرنے کا ایک دفع پهر.

    میرا what’s app number 0061430332827

    اگر آپ مجھ سے وہاں رابطه کر سکیں پلیز.

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 2, 2024 at 10:54 pm

    پیدائش پر الزام نہیں تعجب اور استفسار تھا۔ الزام کا مقدمہ بن گیا تھا۔ جب جواب مل گیا تو الزام نہ رہا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register