Forums › Forums › Sources of Islam › Does Surah Kahf Prevent From Dajjal?
-
Does Surah Kahf Prevent From Dajjal?
Posted by Aejaz Ahmed on March 1, 2024 at 7:39 amجمعہ کو سورہ کہف پڑھنے کی کیا فضیلت ہے ؟؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اسکی ابتدائی 10 آیات پڑھنے سے دجال کے فتنے سے حفاظت ہوتی ہے۔ کیا یہ درست ہے ؟؟ اور اگر ہاں تو کیسے حفاظت ہوتی ہے ؟؟
Umer replied 9 months, 3 weeks ago 3 Members · 2 Replies -
2 Replies
-
Does Surah Kahf Prevent From Dajjal?
-
Deleted User 9739
Member March 1, 2024 at 8:43 pmسورہ کہف کا جمعہ کے دن سے کوئ تعلق نہیں اور نہ اس کی کوئ اضافی فضیلت ہے۔ اس قسم کے خیالات ضعیف اور من گھڑت روایات کے نتیجے میں پیدا ہوۓ ہیں۔ اسی طرح کچھ روایات سورہ ملک کی تلاوت کو قبر کے عذاب سے بچنے کا زریعہ بتاتی ہیں، یہ بھی منگھڑت ہیں۔ اور قبر کے عذاب کے بارے میں بھی زیادہ تر روایات ضعیف اور من گھڑت ہیں۔ دجال کی آمد کے بارے میں روایات بھی ضعیف ہیں، جو بنیادی طور پہ مسیحیت سے مسلمانوں کے ذہن میں در آئ ہیں۔ انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بس قصے کہانیاں ہیں، جنکو بد قسمتی سے مسلمان بہت ذوق و شوق سے پڑھتے اور سنتے ہیں۔
-
Umer
Moderator March 1, 2024 at 10:51 pmGhamidi Sahab writes:
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، أَنَّ النَبِيَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:۱ «مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْكَهْفِ۲ عُصِمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ»۳. وَعَنْهُ فِي بَعْضِ الطُّرُقِ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ۴ «مَنْ قَرَأَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ مِنَ الْكَهْفِ عُصِمَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ».
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ابودرداء رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے سورۂ کہف کی ابتدائی دس آیتیں محفوظ رکھیں،۱A
وہ دجال کے فتنے سے بچا رہے گا
۔ اِنھی ابو درداء سے بعض طرق میں یہ الفاظ روایت ہوئے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے سورۂ کہف کی آخری دس آیات تلاوت کیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔۲
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱۔ یعنی اُنھیں یاد کیا، باربار پڑھا اور اُن کے مضمون کو برابر زیر غور رکھا۔ابتدائی آیات کا ذکر یہاں راوی کی غلطی ہے، اِس لیے کہ پیش نظر مقصد کے ساتھ اُن کے مضمون کی نہ صرف یہ کہ کوئی مناسبت نہیں ہے، بلکہ اپنی الگ حیثیت میں اُن کا فصل بھی محل نظر ہے۔
۲۔ ہم وضاحت کر چکے ہیں کہ دجال کے فتنے سے جو چیز لوگوں کو محفوظ رکھے گی، وہ اللہ کی کتاب کے ساتھ اُن کا تعلق اور دین کے علم میں رسوخ ہی ہے۔ روایتوں میں یہی حقیقت اِس طرح بیان ہوئی ہےکہ ہر بندۂ مومن اُس کی پیشانی پر ’کفر‘ لکھا ہوا پڑھ لے گا۔ سورۂ کہف کی آخری دس آیتیں قرآن کے خاص اسلوب میں دین کی پوری دعوت بڑے موثر طریقے سے بیان کرتی ہیں۔روایت کی نسبت اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف صحیح ہے تو آپ نے یہ غالباً اِنھی کے بارے میں فرمایا ہے۔
Source: علامات قیامت (۵)-(See Hadith No. 27)
__
Please also refer to the video below from 23:40 to 26:45
Sponsor Ask Ghamidi