Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions سورہ توبہ کی آیات کن صحابہ کے بارے میں ہیں

  • سورہ توبہ کی آیات کن صحابہ کے بارے میں ہیں

    Posted by Dr Firasat Khan on March 24, 2024 at 8:16 am

    سورت توبہ کی آیات کن مسلمانوں کے لئے ہیں ؟وہ کون سے مسلمان تھے جنہوں نے جہاد سے انکار کیا ہر راہ فرار اختیار کی؟ کیا اس میں کچھ نبی کے بہت قریبی ساتھی بھی شامل تھے؟شکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks, 3 days ago 2 Members · 8 Replies
  • 8 Replies
  • سورہ توبہ کی آیات کن صحابہ کے بارے میں ہیں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 27, 2024 at 11:35 pm

    سوال کے ساتھ متعلقہ آیت نمبر بھی ذکر کیا کیجیے۔

    آپ کا اشارہ شاید سورہ توبہ کی آیت ۲۵ کی طرف ہے۔

    یہ بھگدڑ کی کیفیت تھی جو لشکر کے بڑے حصے میں پیدا ہو گءی تھی۔ جو لوگ آگے تھے ان پر اچانک تیروں کی بوچھاڑ ہوءی تھی جس سے ان کی صفیں ٹوٹ گءی تھیں۔ اس میں کون کوش شامل ہے اس کا تفصیلی ذکر موجود نہیں۔ چوں کہ اس میں تازہ اسلام لانے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد تھی، اس لیے ان کی وجہ سے بھی یہ مسءلہ پیش آیا۔

    تاہم جب رسول اللہ نے انھیں واپس بلایا تو سب پلٹ پڑے اور پھر فتح ہو گءی۔ جنگوں میں ایسے حادثات پیش آنا کوءی بڑی بات نہیں۔

  • Dr Firasat Khan

    Member March 28, 2024 at 10:59 pm

    سر پوری سورت ہی ان لوگوں کو کنڈیم کر رہی ہے۔ اس میں ان لوگوں کا ذکر ہے جنہوں نے جہاد پر جانے سے ہی رخصت لے لی تھی اور نبی نے ان کو اجازت بھی دے دی تھی۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس فہرست میں نبی کے قریبی رشتہ دار شامل ہیں یا نہیں؟ نوازش

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 28, 2024 at 11:56 pm

    غلطی پر مذمت ہی کی جاتی ہے۔ لیکن چوں کہ غلطی کا امکان مانا جاتا ہے اس لیے انھیں معاف بھی کیا گیا۔

    جن لوگوں نے اجازت لی وہ منافقین تھے۔ یہ الگ گروہ ہے۔ اس کا ذکر قرآن خود بتا رہا ہے۔ ان میں قریبی شخص کوءی نہیں تھا۔ تین مخلص مسلمانوں سے البتہ یہ غلطی ہوءی تھی کہ جنگ تبوک میں شامل نہ ہوءے تو ان پر خدا کے عتاب اور اس پر توبہ کا ذکر سورہ توبہ مین کر دیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہو جاتا ہے کہ ان تین کے علاوہ کوءی قریبی شخص کسی بڑی کوتاہی کا مرتکب نہیں ہوا۔

  • Dr Firasat Khan

    Member March 30, 2024 at 5:58 am

    آپ کے جواب کا بہت بہت شکریہ۔ وہ تین اشخاص کون تھے۔ اور کیا سورہ توبہ لے احکام کے بعد منافق کی نماز جنازہ مسلمانوں کو پڑھنی چاہیے؟ منافقین کے اس گروہ میں چیدہ چیدہ صحابہ کوب تھے جنہوں نے جنگ احد سے رخصت لی تھی؟ عین نوازش

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 1, 2024 at 2:32 am

    روایتوں میں اِن تین اشخاص کے نام کعب بن مالک، ہلال بن امیہ اور مرارہ بن ربیع بیان ہوئے ہیں۔

    جن منافقین کی نشان دہی نہیں کی گئی وہ مسلمانوں کی حیثیت ہی سے جیتے رہے تھے اپنی موت تک۔

    رخصت لینے والوں میں سب کے نام تاریخ میں ریکارڈ نہیں ہوئے۔ یہ زیادہ تر غیر نمایاں لوگ تھے اسی لیے ان کے نام تاریخ نے ریکارڈ نہیں کیے۔

    ان میں زیادہ تر دیہاتی علاقوں کے لوگ تھے۔ جنھیں قرآن نے اعراب کہا ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 1, 2024 at 2:41 am

    نمایاں لوگوں میں سے یہ چند نام تاریخ میں ملتے ہیں:

    «موسوعة التفسير المأثور» (10/ 425):

    «المقداد بن الأسود الكندي، وكان سمينًا»

    «موسوعة التفسير المأثور» (10/ 429):

    «الجدُّ بن قيس»

    «موسوعة التفسير المأثور» (10/ 430):

    «عبد الله بن نَبْتَلٍ، وعبد الله بن أُبَيِّ بنُ سلولَ، ورِفاعةُ بنُ تابوتٍ، وأوس بن قيظيِّ»

  • Dr Firasat Khan

    Member April 1, 2024 at 3:04 pm

    سلام

    بہت بہت شکریہ۔ کیا نبی پاک نے عبداللہ بن ابی کا جنازہ پڑھایا تھا؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 4, 2024 at 1:15 am

    جی ہاں۔ اس کے بعد منع کر دیا گیا

You must be logged in to reply.
Login | Register