Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions اسلامی حکومت میں غیرمسلموں کے حقوق ؟؟

  • اسلامی حکومت میں غیرمسلموں کے حقوق ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on May 5, 2024 at 1:45 pm

    ایک مثالی اسلامی حکومت میں غیرمسلموں کو کون کون سے وہ حقوق ہیں جو انہیں نہیں ملیں گے جو ایک غیرمسلم حکومت میں مسلمانوں کو ملتے ہیں ؟؟

    جیسے، کیا انہیں مسلمانوں میں اپنے مذہب کی تبلیغ کی اجازت ہوگی ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 week, 5 days ago 2 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • اسلامی حکومت میں غیرمسلموں کے حقوق ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 1 week, 5 days ago 2 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 5, 2024 at 7:43 pm

    حکومت اسلامی نہیں مسلمانوں کی ہوتی ہے۔ آج کے دور میں قومی ریاستیں تشکیل پا چکی ہیں جو شہریوں کے لیے برابر کے اصول پر قائم ہوئی ہیں۔ یہاں کسی شہری کے حقوق میں کوئی فرق نہیں۔ جو ا

    حق ایک کو ملے گا وہی دوسرے کو ملے گا۔

    اس سے پہلے بادشاہتوں کا دور تھا۔ وہاں جو فیصلہ بادشاہ کرتے وہی نافذ ہوتا تھا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 5, 2024 at 7:59 pm

    دین اس بارے میں کیا حکم دیتا ہے کہ جہاں مسلمانوں کی حکومت ہو وہاں غیرمسلموں کو انکے مذہب کی مسلمانوں میں تبلیغ کی اجازت ہے یا نہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 5, 2024 at 8:02 pm

    اللہ تعالی نے اجازت دے رکھی ہے اس دنیا میں سب کو اپنے عقیدے اور عمل کی اجازت ہے۔ انھیں عبادات کا حق ہے تو تبلیغ کا بھی حق ہے۔

    البتہ حجاز میں اس کا حق خدا نے نہیں دیا۔ اس کو مرکز توحید بنا کو غیر مسلموں کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 6, 2024 at 2:00 am

    آپ جانتے ہیں کہ غیرمسلموں کو مسلمانوں کی حکومت میں تبلیغ کی اجازت دینے پر دیگر مسلم اسکالر اعتراض کرتے ہیں۔ تو اس اجازت کے لئے قرآن و سنت رسول اللہﷺ سے کیا دلائل دیئے جاسکتے ہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 6, 2024 at 2:05 am

    دلیل تو پابندی لگانے کی چاہیے نہ کہ آزادی دینے کی۔

    دین میں اصول یہ ہے کہ سب کچھ جائز ہے سوائے اس کے جس کی ممانعت کر دی جایے اور جس اصول یا علت کی بنیاد ممانعت کی گئی ہے وہ علت کسی اور جیز میں بھی پایا جایے۔

    چناں چہ غیر مسلم کی تبلیغ پر پابندی کی دلیل چاہیے تب منع ہوگی ورنہ نہیں۔ یہ دلیل خدا کے حکم یا نبی ہے ارشاد پر مبنی ہونی چاہیے نہ کہ عقلی دلیل پر۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 6, 2024 at 2:08 am

    جزاک اللہ خیرا

You must be logged in to reply.
Login | Register