Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions شرک

  • Posted by Abdul Ghani on May 6, 2024 at 2:00 am

    سورت البقرہ میں آ دم کی تخلیق کا ذکر ہے سورۃ میں اللہ تعالی نے یہ بیان کیا ہے کہ میرے حکم پر تمام فرشتوں نے ادم کو سجدہ کیا اب اگر اللہ کے حکم پر کسی انسان کو سجدہ کیا جا سکتا ہے تو اس سے انسان کی نیچر میں تکبر اور شرک کی صفت پیدا ہو سکتی ہے تو جب شرک اور تکبر کی ابتدا اللہ تعالی نے انسانوں میں کی تو اس کو انسانوں کے لیے بعد میں حرام کیوں قرار دیا۔

    اب اگر انسان شرک کرے اور تکبر کرے تو اس میں اس کی کیا غلطی ہے اس کا حساب اسے کیوں دینا ہوگا ؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 week, 3 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • شرک

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 7, 2024 at 10:06 pm

    یہ درحقیقت خدا کا حکم ہے جس کی پیروی کی جاتی ہے۔ وہ اگر کعبے کے پتھروں کے سامنے ہمیں جھکا دیتا ہے تو ہم جھک جاتے ہیں۔ اسی نے بتایا ہے کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ اس کے سامنے جھکا جائے سوائے خدا کے۔

    شرک کرنے کے لیے انسان کے پاس کوئی وجہ نہیں ہے۔ نہ خدا نے اس کا حکم دیا ہے اور نہ کسی چیز میں ایسی کوئی بات ہے کہ اسے خدا مانا جائے۔ یہی معاملہ تکبر کا ہے۔ تکبر ذاتی خوبی کی بنا پر ہو سکتا ہے مگر انسان کے پاس کوئی خوبی ذاتی نہیں۔ جو نعمت بھی اسے ملتی ہے جو دوسروں سے کسی لحاظ سے زائد ہے اس پر اسے صرف شکر کرنا چاہیے۔

    پس نوشت۔

    آدم کو سجدہ انھیں خدا مان کر نہیں کیا گیا تھا بلکہ ان کی تعظیم میں سر جھکایا گیا تھا عربی میں اسے بھی سجدہ کہتے ہیں۔ یہ اس کا لغوی معنی ہے۔ اصطلاحی معنی کسی کو خدا مان کر اس کے سامنے سر زمین پر رکھ دینا ہے یہ سجدہ خدا کے سوا کسی کو کرنے کا حکم کبھی نہیں دیا گیا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register