Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions تزکیہ اور تقویٰ میں فرق ؟؟

  • تزکیہ اور تقویٰ میں فرق ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 15, 2024 at 4:48 am

    تقوی کیفیت کا نام ہے۔ دل میں اللہ کا ڈر ہونا، خدا کے آگے جواب دہی کا احساس ہونا۔

    تزکیہ کا مطلب پاکیزگی کا حصول ہے جو خیالات، عقاءد کی پاکیزگی، بدن کی طہارت اور کھانے پینے کی چیزوں میں حلال اور طیب چیزوں کو اختیار کرنا ہے ۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 15, 2024 at 5:31 am

    جزاک اللہ

    کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ تزکیہ دل/شخصیت کی پاکیزگی کا نام ہے اور اس کا ظہور تقویٰ کی صورت میں ہوتا ہے ؟؟

    کیا یہ بات درست ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 15, 2024 at 5:35 am

    دونوں باہمی طور پر منسلک ہیں۔ تقوی ہو تو پاکیزگی اختیار کرنے کا تقاضا پیدا ہوگا۔

    اور پاکیزگی کا احساس ہو تو یہ ضروری نہیں کہ تقوی بھی پیدا ہوا۔ ایک آدمی پاکیزہ نفسی محض اپنے ضمیر کی تسکین کے لیے بھی اختیار کر سکتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register