Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology and Philosophy Definition Of Takhsis (تخصیص) W.r.t Quran And Sunnah?

  • Definition Of Takhsis (تخصیص) W.r.t Quran And Sunnah?

    Posted by Ehsan Elahi on June 11, 2024 at 6:11 am

    تخصیص کے معنی کیا ہیں اور سنت قران کی تخصیص کر سکتی اس سے کیا۔مراد لی جاتی ہے اور غامدی صاحب اور امام شافعی کے تصور تخصیص میں کیا فرق ہے رہنمائی فرمائیں گا

    Ehsan Elahi replied 4 months ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Definition Of Takhsis (تخصیص) W.r.t Quran And Sunnah?

    Ehsan Elahi updated 4 months ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 11, 2024 at 7:06 am

    تخصیص کا مطلب ہے کسی عام حکم یا اس کے اثر کو خاص کرنا مخصوص کرنا۔ جیسے یہ کہا جائے کہ نماز پڑھو تو اس میں یہ تخصیص پیدا کی جائے کہ اس کے مخاطب بچے نہیں ہیں۔ کیوں کہ بچے شریعت کے مکلف نہیں۔

    علما اس پر بحث کرتے ہیں کہ رسول اللہ قرآن کے کسی حکم کی تخصیص کر سکتے ہیں یا نہیں۔ مقام شافعی کا کہنا ہے وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ ان پر لازم تھا کہ قرآن کی پیروی کریں۔ آپ نے جو تخصیص بھی کی ہے وہ دراصل قرآن کی تبیین ہے شرح ہے وضاحت ہے جو خود کلام کا تقاضا تھا ۔ لیکن امام صاحب اہنے اس اصول کو پوری طرح نبھا نہیں سکے۔ چناں چہ سنت سے انھوں نے قرآن پر وہ تخصیصات بھی قبول کر لیں جو کسی طرح بیان یا شرح نہیں بنتی۔ انھوں نے انھیں یہ کہہ کر قبول کیونکہ چاہے ہماری سمجھ میں آئے یا نہ آئے یہ بہرحال شرح ہی ہے۔

    غامدی صاحب بھی اسی کے قائل ہیں کہ سنت قرآن کی تخصیص نہیں کر سکتی سوائے وہ جو کلام کا تقاضا ہو۔

    اس کے بعد جہاں جہاں امام شافعی نے سنت سے تخصیص قبول کی ہے وہاں غامدی صاحب نے وضاحت کی ہے یہ تخصیصات بنتی ہیں تو ہم بنیادوں پر اور اگر نہیں بنتیں تو سنت میں آئی ان تخصیصات کی درست پلیسمنٹ کیا ہے۔

    یہ ایک تکنیکی بحث ہے۔ یہاں اس کو سمجھانا مشکل ہے۔ اس کے لیے آپ مولانا عمار خان ناصر کی کتاب قرآن و سنت کا باہنی تعلق اور حدیث کیا ہے کے موضوع پر غامدی صاحب کی سیریز دیکھیے۔ اس سیریز کی قسط 19 سے آگے تک اسی مسئلے کو واضح کیا گیا ہے۔

  • Ehsan Elahi

    Member June 11, 2024 at 11:57 am

    بہت شکریہ محترم عمار صاحب کی کتاب کا مطالعہ جاری ہے اس لئے تخصیص کی تشریح مطلوب تھی

You must be logged in to reply.
Login | Register