Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Will Mirza Ghulam Ahmad Qadiyani Not Be Called Dajjal?

Tagged: ,

  • Will Mirza Ghulam Ahmad Qadiyani Not Be Called Dajjal?

    Posted by Ali Rafay on October 7, 2025 at 2:09 pm

    اسلام وعلیکم نوازش ہو گی اگر ڈاکٹر عرفان صاحب میرے اس نکتے کو واضح کر دیں ۔شکریہ ۔میں نے غامدی صاحب کے تکفیر کے موضوع پر لیکچر سنے ہیں۔ تقریباً ساری بات تو سمجھ میں آگئی لکین سوال میرا صرف اتنا سا ہے کہ ایک شخص جو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی قسم کی نبوت کا دعویٰ کرتا ہے تو کیا ہم اسے دجال یا جھوٹا بھی نہیں کہہ سکتے ؟۔ اور اگر مسلمانوں کی حکومت قائم ہو تو کیا وہ اس شخص کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔ جیسا کہ حضرت ابوبکر صدیق کے دور میں مسلمہ کے ساتھ کیا گیا۔ صاحبہ نے مسلمہ کے خلاف جو اقدام کیا تو کیا وہ محض ایک اختلاف کی وجہ سے کیا یہ اسے ایک فساد اور فتنے کا مرتکب سمجھتے ہوئے کیا۔ اس میں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اگر مسلمان ایسے شخص کو دنیا کے سامنے واضح نہیں کریں گے اور اللاعلان اس شخص کو جھوٹا اور دجال نہیں کہیں گے تو اس کے نتیجے میں دنیا تو انہیں اسلام کا ہی اک فرقا سمجھے گی۔ جس کا نقصان اسلام کی دعوت کو ہو گا۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 6 days, 5 hours ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Will Mirza Ghulam Ahmad Qadiyani Not Be Called Dajjal?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 8, 2025 at 1:37 am

    اصول میں ہم کسی فعل کو شرک، کفر گمراہی اور دجالیت کہ سکتے ہیں، مگر کسی متعین فرد کو کافر، مشرک یا دجال نہیں کہ سکتے ہیں اگر وہ اپنے فعل کی تاویل کرتا ہے۔ تاویل کی وجہ سے اسے شک کا فائدہ مل جاتا ہے ۔ ہم کسی کے دل میں جھانک کر نہیں دیکھ سکتے۔ اس لیے فرد پر حکم نہیں لگا سکتے۔

    صحابہ کےدور میں جن لوگوں کے خلاف قتال کیا گیا چاہے وہ کفر و ارتداد کے مرتکب تھے یا جھوٹی نبوت کے دعوی دار، ان پر اتمام حجت رسول نے کر دیا تھا۔ اور ان کے کفر کی سزا کا فیصلہ اللہ کی طرف سے آ گیا تھا۔

    اب ہم نہیں جانتے کہ کس پر اتمام حجت ہو گیا اور ان ک سزا کا فیصلہ بھی خود نہیں کر سکتے۔

  • Ali Rafay

    Member October 8, 2025 at 2:39 am

    جتنا میں سمجھا ہوں غامدی صاحب کی بات کو یعنی جب تک کوئی شخص آگے بڑھ کر اپنے کفر کا اقرار نہیں کرتا تب تک ہم اسے کافر نہیں کہیں گے ۔ مگر سوال میرا یہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی کا دعویٰ تو کوئی ڈھکا چھپا نہیں اور آج ان کے پیروکار بھی ان کو نبی کی حیثیت سے متعارف کرواتے ہیں کھلے عام پرچار کرتے ہیں ۔ تو کیا ہم اس پرچار کے مقابلے میں یہ بات دنیا پر واضح نہ کریں کہ وہ اک جھوٹا دعویدار تھا؟

  • Ali Rafay

    Member October 9, 2025 at 7:33 am

    @Irfan76 آپ کے جواب کا انتظار ہے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 9, 2025 at 7:47 am

    یہی کہا جایے گا کہ ان کا دعوی غلط تھا باطل تھا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register