Forums › Forums › Islam And Science › Reality Of Magic
Tagged: Magic
-
Reality Of Magic
Posted by Aejaz Ahmed on January 26, 2024 at 9:43 pmکہتے ہیں کہ جادو برحق ہے تو کسی پر جادو ہوجانے یا کروادینے کی کیا حقیقت ہے ؟؟ لوگ کہتے ہیں کہ فلاں پر جادو ہو گیا ہے تو کیا ایسے جادو ہوتا ہے ؟؟
اور اگر کسی پر جادو ہوگیا ہو تو اسکی پہچان کیا ہے اور اس سے بچنے کا دین نے کیا طریقہ بتایا ہے ؟؟
Umer replied 10 months, 1 week ago 5 Members · 7 Replies -
7 Replies
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 27, 2024 at 5:29 amجادو تجرباتی سطح پر ثابت ہے۔ کچھ جنتر منتر ہوتے ہیں جس سے اثرات پیدا ہوتے ہیں
قرآن میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔
اس میں فریب نظر اور بغیر کسی ظاہری وجہ کے آدمی کچھ اثرات کا مشاہدہ کرتا ہے جیسے میاں بیوی کے درمیان ناچاقی پیدا کرنا جس کا قرآن نے ذکر کیا ہے اور جیسے آدمی اس کےا ثر سے بیمار محسوس کر سکتا ہے۔
-
Aejaz Ahmed
Member January 27, 2024 at 5:37 amجادو ہونے سے بچنے کا دین نے کیا طریقہ بتایا ہے ؟؟
اور ہو جائے تو علاج کیا ہے ؟؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 28, 2024 at 11:53 pmسورۃ الفلق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے بچنے کا طریقہ خدا سے دعا کرنا ہے کہ وہ ان چیزوں سے اپنی پناہ عطا کرے۔ اس لیے خوب دعا کرنی چاہیے۔
-
Aejaz Ahmed
Member January 29, 2024 at 12:03 amجزاک اللہ خیرا
-
Deleted User 9739
Member January 29, 2024 at 2:37 amMagic is not “barhaq”, and has no reality. It is defined in Quran as deception of eyes. Hence, it is merely an optical illusion, and cannot harm anyone in a paranormal way. Please see 7:116.
7:116 He said, “You cast.” So when they cast, they deceived the people’s eyes, intimidated them, and they produced a great magic.
Edip Yuksel writes the following in the footnote to this verse:
Magic, according to the description of the Quran, is not a paranormal phenomenon. Magic is a tool employed by people with devious intentions to manipulate individuals and societies via trickery and suggestion. These verses refer to both its physical and psychological components.
Regarding the proper context of verse 2:102 (Haroot and Maroot), please see the explanation in this video:
-
Deleted User 4996
Member January 29, 2024 at 5:05 amغامدی صاحب سے جب نظر لگنے یا جادو کے بارے میں سوال کیا گیا تو انکا جواب یہی تھا کی ان کی حقیقت ہے اور اس کا وجود ثابت ہے لیکن اس کے بحثیت علم نہیں جس کے باقائدہ اصول و ضوابط و تحقیق ہو اور اگر کوئی جانتا بھی ہے تو اس کے رموز و طریقہء کار بحثیت علم کے سامنے نہیں لاتا۔ جادو کا وجود ہے اور اس کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ یہ ایک دوسری دنیا کا علم ہے جس کا تعلق جنات و غیر مرئی مخلوقات سے ہے۔ حتیٰ کہ افریقہ اور شمالی عرب میں اس علم موجود ہے جس سے جنات روحوں اور یہاں تک کہ فرشتوں کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔ ان سے بچاؤ کیا جا سکتا ہے اور بہت ہی آسان ہے۔ یا ایھا الذین آمنوا استعینو بالصبر والصلوۃ ان اللہ مع الصابرین ۔ اور ایۃ الکرسی اور معوذ تین۔ پاکیزگی اور استغفار نہ چھوڑیں۔ شیطان اور جادو اگر حملہ آور ہوگا تو زیادہ انہی پر کر نماز سے دور ہوں گے اور پاکیزگی اختیار نہیں کریں گے اور فحاشی برائی کے کاموں سے قریب ہوں گے۔ اللہ کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا اس لیے یہ ایک آزمائش کی صورت بھی ہو سکتی ہے اور سزا بھی اس لیے فحاشی برے کام سے دور رہیں اور نماز کا اہتمام کریں اور استغفار کرتے رہیں۔ یاد رکھیں یہ دنیا آزمائش ہے۔
-
-
Umer
Moderator February 1, 2024 at 4:41 amPlease see for details on Reality of Magic:
Sponsor Ask Ghamidi