Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam and Science Reality Of Magic

Tagged: 

  • Reality Of Magic

    Posted by Aejaz Ahmed on January 26, 2024 at 9:43 pm

    کہتے ہیں کہ جادو برحق ہے تو کسی پر جادو ہوجانے یا کروادینے کی کیا حقیقت ہے ؟؟ لوگ کہتے ہیں کہ فلاں پر جادو ہو گیا ہے تو کیا ایسے جادو ہوتا ہے ؟؟

    اور اگر کسی پر جادو ہوگیا ہو تو اسکی پہچان کیا ہے اور اس سے بچنے کا دین نے کیا طریقہ بتایا ہے ؟؟

    Umer replied 3 months ago 5 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • Reality Of Magic

    Umer updated 3 months ago 5 Members · 7 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 27, 2024 at 5:29 am

    جادو تجرباتی سطح پر ثابت ہے۔ کچھ جنتر منتر ہوتے ہیں جس سے اثرات پیدا ہوتے ہیں

    قرآن میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔

    اس میں فریب نظر اور بغیر کسی ظاہری وجہ کے آدمی کچھ اثرات کا مشاہدہ کرتا ہے جیسے میاں بیوی کے درمیان ناچاقی پیدا کرنا جس کا قرآن نے ذکر کیا ہے اور جیسے آدمی اس کےا ثر سے بیمار محسوس کر سکتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member January 27, 2024 at 5:37 am

    جادو ہونے سے بچنے کا دین نے کیا طریقہ بتایا ہے ؟؟

    اور ہو جائے تو علاج کیا ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 28, 2024 at 11:53 pm

    سورۃ الفلق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے بچنے کا طریقہ خدا سے دعا کرنا ہے کہ وہ ان چیزوں سے اپنی پناہ عطا کرے۔ اس لیے خوب دعا کرنی چاہیے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member January 29, 2024 at 12:03 am

    جزاک اللہ خیرا

  • Hassan Izhar

    Member January 29, 2024 at 2:37 am

    Magic is not “barhaq”, and has no reality. It is defined in Quran as deception of eyes. Hence, it is merely an optical illusion, and cannot harm anyone in a paranormal way. Please see 7:116.

    7:116 He said, “You cast.” So when they cast, they deceived the people’s eyes, intimidated them, and they produced a great magic.

    Edip Yuksel writes the following in the footnote to this verse:

    Magic, according to the description of the Quran, is not a paranormal phenomenon. Magic is a tool employed by people with devious intentions to manipulate individuals and societies via trickery and suggestion. These verses refer to both its physical and psychological components.

    Regarding the proper context of verse 2:102 (Haroot and Maroot), please see the explanation in this video:

    https://youtu.be/F57znn3Aces?si=nKC7kctGFXVOV_5u

    • Deleted User 4996

      Member January 29, 2024 at 5:05 am

      غامدی صاحب سے جب نظر لگنے یا جادو کے بارے میں سوال کیا گیا تو انکا جواب یہی تھا کی ان کی حقیقت ہے اور اس کا وجود ثابت ہے لیکن اس کے بحثیت علم نہیں جس کے باقائدہ اصول و ضوابط و تحقیق ہو اور اگر کوئی جانتا بھی ہے تو اس کے رموز و طریقہء کار بحثیت علم کے سامنے نہیں لاتا۔ جادو کا وجود ہے اور اس کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ یہ ایک دوسری دنیا کا علم ہے جس کا تعلق جنات و غیر مرئی مخلوقات سے ہے۔ حتیٰ کہ افریقہ اور شمالی عرب میں اس علم موجود ہے جس سے جنات روحوں اور یہاں تک کہ فرشتوں کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔ ان سے بچاؤ کیا جا سکتا ہے اور بہت ہی آسان ہے۔ یا ایھا الذین آمنوا استعینو بالصبر والصلوۃ ان اللہ مع الصابرین ۔ اور ایۃ الکرسی اور معوذ تین۔ پاکیزگی اور استغفار نہ چھوڑیں۔ شیطان اور جادو اگر حملہ آور ہوگا تو زیادہ انہی پر کر نماز سے دور ہوں گے اور پاکیزگی اختیار نہیں کریں گے اور فحاشی برائی کے کاموں سے قریب ہوں گے۔ اللہ کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا اس لیے یہ ایک آزمائش کی صورت بھی ہو سکتی ہے اور سزا بھی اس لیے فحاشی برے کام سے دور رہیں اور نماز کا اہتمام کریں اور استغفار کرتے رہیں۔ یاد رکھیں یہ دنیا آزمائش ہے۔

  • Umer

    Moderator February 1, 2024 at 4:41 am

    Please see for details on Reality of Magic:

    Discussion 85614

You must be logged in to reply.
Login | Register