Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Evidence For Test And Trials In Quran

  • Evidence For Test And Trials In Quran

    Posted by Waleed Ahmad on April 22, 2022 at 7:15 am

    وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ انسان امتحان میں ہے اور امتحان میں انسان کی کارکردگی دیکھ کر یا تو انسان کو اَبدی آرام اور سکون میں ڈالا جائے گا یا انسان کو اَبدی تکلیف میں ڈالا جائے گا۔ کیا ان لوگوں کے پاس اِس تصورِ امتحان کو درست ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت ہے؟

    Faisal Haroon replied 2 years, 8 months ago 4 Members · 11 Replies
  • 11 Replies
  • Evidence For Test And Trials In Quran

  • Ahsan

    Moderator April 22, 2022 at 12:56 pm

    Quran tells that we’re being tested. Please see Quran 67:2, for an example.

    • Waleed Ahmad

      Member April 22, 2022 at 1:15 pm

      کیا آپ کے پاس اِس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ قرآن میں جو لکھا ہے وہی خدا کا بیان ہے؟ کیا قرآن خدا کا بیان ہے؟ اور ایک بات یہ بھی ہے کہ کسی بیان کو خدا کا بیان ہونے کے لیے یہ لازم ہے کہ اُس بیان میں کوئی تضاد نہ ہو۔

    • Ahsan

      Moderator April 22, 2022 at 1:50 pm

      Whether Quran is a divine book has been discussed in detail in Zaviya-e-Ghamidi. Please watch all the episodes below:

      https://www.youtube.com/watch?v=7v59DGXSeWw

    • Ahsan

      Moderator April 22, 2022 at 1:51 pm

      For preservation of the Quran please see:

      Discussion 24229

  • Faisal Haroon

    Moderator April 22, 2022 at 2:41 pm

    If you have doubts about God or the Quran then please properly frame your question to learn about that. If you already believe in the Quran as the word of God then Quran’s claim about this world being created as a test should suffice. Without respecting proper order, knowledge can never be attained. A person who is yet to learn the elementary algebra can never understand and appreciate the theory of General Relativity.

    As a general observation, pain and suffering is the order of this universe. No person in the entire history of mankind, regardless of how wise, accomplished, rich, or famous, has ever been able to escape this phenomenon. This phenomenon exists because all humans are being tested and as per the nature of this test, it cannot be conducted in an environment where permanently happy state can be achieved.

    I would also suggest that you spend some time in understanding what the test really is all about. Hopefully the following post will help in this regard:

    Discussion 22229

  • Waleed Ahmad

    Member April 24, 2022 at 3:21 am

    میرے خیال میں اس کائنات کی تخلیق کسی اَبَدی ہستی نے کی ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ قرآن سے میرا سوال اور قرآن پر میرا اعتراض یہ ہے کہ جب قرآن میں لکھا ہے کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے اور رحم کرنے والا ہے تو کیا اسکے بعد قرآن میں اِس کائنات یا انسانی زندگی کو امتحان ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت ہے؟ میرے خیال میں قرآن میں کوئی ثبوت نہیں ہے اِسی وجہ قرآن خدا کا بیان نہیں ہو سکتا۔ اگر امتحان تکلیف اور دکھ کے بغیر نہیں لیا جا سکتا تو پھر ایک ایسے خدا کو رحمان اور رحیم کیوں کہا جائے جو ایک اِیسے امتحان کو تشکیل دے جس میں شدید تکلیف ہو؟

  • Faraz Siddiqui

    Member April 24, 2022 at 5:07 am

    آپ کا بنیادی سوال کیا ہے

    ۱ کیا خدا موجود ہے

    ۲ اس دنیا میں ضلم و ناانصافی کیوں ہے

    ۳ قران خدا کا کلام ہے

    خدا کا قادر ہونا اور رحمن ہونا اس بات کی دلیل کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ امتحان نہیں لے سکتا ؟

    مشکلات بھی امتحان ہے آسائشوں بھری زندگی بھی امتحان ہے کوئی بری عادت بھی آزمائش ہے اور کسی نیکی کی آسانی بھی اسی لئے ہے کہ اللہ جانچے کہ ہم اور آپ اس کی جنت گے لائق ہیں یا نہیں

    ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم آزماتے رہتے ہیں تم لوگوں کو شر اور خیر کے ذریعے سے اور تم سب لوگ ہماری ہی طرف لوٹا دیے جاؤ گے ۲۱:۳۵

    بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لیے پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا. ہم نے اسے راه دکھائی اب خواه وه شکر گزار بنے خواه ناشکرا ۷۶:۲/۳

    • Waleed Ahmad

      Member April 24, 2022 at 10:52 am

      بھائی آپ پہلے لفظ قادر ، محبت اور رحم کے معنی دیکھ لیں پھر میرے خیال میں ہماری گفتگو نتیجہ خیز ہو سکتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ آپ نے سوال کیا کہ خدا کا قادر اور رحمان ہونا اس بات کی دلیل کیسے ہو سکتا ہے کہ خدا امتحان نہیں لے سکتا؟ تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جب آپ مانتے ہو کہ امتحان ایک تکلیف اور اذیت ہے اور امتحان کو خدا نے انسانوں پر مسلط کیا ہے تو ایک ایسا خدا جو ہر چیز پر قادر ہو اور جسے اس بات کا پہلے سے علم ہو کہ کچھ لوگ ہمیشہ کے لیے شدید تکلیف اور اذیت میں ہونگے تو وہ خدا رحمان رحیم اور محبت کرنے والا کیسے ہو سکتا ہے؟

  • Faraz Siddiqui

    Member April 25, 2022 at 2:55 am

    بھائی صاحب میں رحمن رحیم اور قادر کے فلسسفیانہ معنی نہیں بلکہ قرانی معنوں میں پوچھ رہا تھا ۔ ان صفات کے فلسفیانہ معنوں کا اسلام سے کیا تعلق ؟ یہ تو فلسفہ یونان کے مذھب میں خداکی صفات کا بیان ہے ۔ یونانی مذہب خالصتاً عقلی ہے اور اس کا خدا بھی صرف تخلیق اول کے بعد فارغ ہو جاتا ہے اور انسانی معاملات سے بلکل دور۔ اب ایسے خدا کی صفات سے قرانی خدا کے اعمال و افعال کا موزانہ کس طرح کیا جا سکتا ہے؟

    دوسری بات یہ کہ آخر اس بات کی کیا دلیل ہے کہ خدا لازماً ان ہی صفات کا حامل ہو جو یونانی فلسفیوں اور ان کے بعد عیسائی متکلمین نے بیان کیں ہیں ؟ مثلاً خدا سراپا خیر ہے اور اس سے کسی سزا کا صدور ممکن نہیں ۔ یہ بات کس طرح پتہ چلی کہ اس کو ایک کلیہ حقیقی مان لیا جائے ؟

    آپ کی بات کا سادہ جواب ہے کہ اگر آپ قران کے خدا پر غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اللہ کی قادریت رحیمیت اور رحمانیت انسان کے ارادے و عمل کے آگے نہیں آتی بلکہ انسان کے ہر اچھے برے ارادے اور عمل پر معافی یا جزاوسزا کا فیصلہ کرتی ہے ۔اگر ابتلا آزمائش ہے تو آسانی بھی آزمائش ہے ۔ آپ کو آسانی پر اعتراض کیوں نہیں ؟

    • Waleed Ahmad

      Member April 27, 2022 at 8:21 am

      بھائی میں وہ بات کرنا چاہتا ہو جو عقل و شعور کے خلاف نہ ہو۔ میں نے ابھی تک یونان کے فلسفیوں کو نہیں پڑھا اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ وہ خدا کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ اب بات یہ ہے کہ جب کوئی کتاب خدا کے بارے میں کوئی ایسا تصور پیش کرے جو عقل و شعور کے خلاف ہو تو ظاہر سی بات اُس کتاب پر سوالات تو اُٹھیں گے ۔ قرآن کہتا ہے کہ خدا رحیم،محبت کرنے والا ،ہر چیز کا علم رکھنے والا اور ہر چیز پر قادر ہے اور پھر کہتا ہے کہ خدا نے ایک ایسے امتحان کو تشکیل دیا ہے جو کہ کچھ مخلوق کے لیے ہمیشہ کی تکلیف ہے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کے اِس بیان میں تضاد ہے اور قرآن کا یہ بیان عقل کے خلاف ہے۔ آخر میں آپ نے پوچھا کہ آپ کو آسانی پر اعتراض کیوں نہیں ہے؟ تو میرا جواب یہ ہے کہ انسان سکون پسند ہے ۔

    • Faisal Haroon

      Moderator April 27, 2022 at 9:35 am

      I want to remind you that one should first read the book of God in its entirety before trying to draw any conclusions about God.

      What we may consider to be rational is often completely absurd when the basis of reasoning is flawed or non-existent.

      We also recently discussed this matter. Hopefully going over this response once again will help:

      Discussion 65444 • Reply 65787

You must be logged in to reply.
Login | Register