Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam کیا قرآن کا سارے کا سارا مواد درست ہے؟

Tagged: ,

  • کیا قرآن کا سارے کا سارا مواد درست ہے؟

    Posted by Waleed Ahmad on November 30, 2022 at 11:23 pm

    جو لوگ قرآن کے سارے مواد کے درست ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور قرآن کے سارے مواد کو مکمل درست مانتے ہیں ان کے پاس اِس غیر معمولی دعوے کو درست ثابت کرنے کے لیے کیا دلیل اور ثبوت ہے؟

    Faisal Haroon replied 1 year, 4 months ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • کیا قرآن کا سارے کا سارا مواد درست ہے؟

    Faisal Haroon updated 1 year, 4 months ago 2 Members · 4 Replies
  • Faisal Haroon

    Moderator December 1, 2022 at 12:29 am

    Yes. The compilation and the transmission of the Quran took place in the light of history rather than being some prehistoric event. For details please watch videos 5 and 6 in the following playlist, even though I recommend that you watch the entire playlist if you have the time.

    Youtube | Introduction to Quran

    Please also see the resources shared by Umer Qureshi sahab and myself in the following thread:

    Discussion 24229

    Finally, you might find the following article by Dr. Irfan Shahzad very insightful:

    اجماع و تواتر، ایمان بالغیب اور متشکک ذہن

  • Waleed Ahmad

    Member December 1, 2022 at 3:19 am

    آپ نے اُستاد جاوید کے ویڈیوز کا جو حوالہ دیا ہے اُن میں سے میں نے قرآن کے تعارف کے نام پر پہلی ویڈیو دیکھی جس سے مجھے پتہ چلا کے اُستاد جاوید قرآن کے درست ہونے کی بنیاد چند دعووں پر رکھتے ہیں جن کی دلیل ابھی تک میرے علم میں نہیں ۔ استاد جاوید دعویٰ کرتے ہیں کہ قرآن پیغمبر،رسول اور نبیوں کی سرگزشت انذار ہے،قرآن خدا کا کلام ہے اور خدا انسانوں کو مخاطب کر کے خطاب کررہا۔ میں نے اِن دعووں کو سن کر سوچا کہ جب اُستاد جاوید خدا اور خدا کے نبی اور رسول کو قرآن کے ماخذ و مصادر قرار دے رہے ہیں تو قرآن کے سارے مواد سے پہلے لفظِ خدا اور لفظِ نبی کی حقیقت معلوم کرنی چاہیئے اور یہ معلوم کرنا چاہیئے کہ کیا خدا انسان سے الگ وجود ہے یا نہیں؟ کیا خدا خطاب اور کلام کرنے کے قابل ہے یا نہیں؟ جب تک اِن سوالات کے جوابات دلیل سے ثابت نہ ہو جائیں تب تک میرے خیال میں اُستاد جاوید اور اُن کے ہم خیال لوگوں سے قرآن کے سارے مواد کے درست ہونے یا نہ ہونے کے بحث پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

  • Waleed Ahmad

    Member December 1, 2022 at 3:42 am

    لفظِ خدا اور نبی کی حقیقت معلوم کرنے سے میرا مطلب ہے کہ خدا اور نبی کیا ہے؟

  • Faisal Haroon

    Moderator December 1, 2022 at 9:35 am

    ہم خدا کی حقیقت کو نہیں جانتے۔ ہم صرف خدا کی بعض صفات اور بعض قوانین کو جانتے ہیں جن کے مطابق وہ ہمارے ساتھ معاملہ کرتا ہے۔ ہم یہ باتیں جانتے ہیں کیونکہ اس نے خود ہمیں ان کے بارے میں خبر بھیجی ہے۔ یہ خبر ہم تک انبیاء کے ذریعے بھیجی گئی ہے اور ہمارا انبیاء پر ایمان بہت سے دلائل پر مبنی ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ جامع تفہیم کے لیے آپ جاوید احمد غامدی صاحب کی کتاب میزان کا مطالعہ کریں۔

    کیونکہ اصل سوال کا جواب دے دیا گیا ہے اس لیے اب یہ پوسٹ بند کر دی جائے گی۔ اگر آپ کے پاس خدا یا نبوت سے متعلق کوئی سوال ہے تو براہ کرم نئی پوسٹ بنائیں۔

The discussion "کیا قرآن کا سارے کا سارا مواد درست ہے؟" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now