Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Uses Of Word Azab As Used In Quran

  • Uses Of Word Azab As Used In Quran

    Posted by Aejaz Ahmed on February 16, 2023 at 12:11 am

    کیا قرآن میں لفظ عذاب عام انسانوں پر دنیاوی آفتوں، مصیبتوں اور پریشانیوں کے لئے بھی استعمال ہوا ہے یا پھر یہ لفظ رسول کی موجودگی میں اس کا انکار کرنے والوں کے لئے ہی خاص ہے ؟؟

    Umer replied 1 year, 11 months ago 3 Members · 9 Replies
  • 9 Replies
  • Uses Of Word Azab As Used In Quran

    Umer updated 1 year, 11 months ago 3 Members · 9 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 16, 2023 at 4:44 am

    یہ اتمام حجت کے بعد، خدا کی طرف سے سزا کے لیے استعمال ہوا ہے۔ جہاں یہ ان عذابوں کے لیے استعمال ہوا ہے جو رسولوں کے اتمام حجت کے بعد ان کے منکرین پر آئے، وہاں شریعت کی مقرر کردہ سزاؤں کے لیے بھی آیا ہے۔ اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ مسلمان پر اس لحاظ سے اتمام حجت ہوتا ہے کہ مثلا چوری، زنا اور ڈاکہ وغیرہ گناہ ہیں اور خدا نے ان کی سزا مقرر کر رکھی ہے۔ اس علم اور سمجھ کے باوجود ان کا ارتکاب کرنا سرکشی کا گناہ ہے جس پر عذاب دیا جاتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member February 16, 2023 at 5:40 am

    پھر مندرجہ ذیل آیت میں عذاب کس معنوں میں ہے ؟؟ بظاہر تو یہ عام گناہگار جو فرقہ بندیاں کرتے ہیں انکے لئے لگ رہا ہے ؟؟

    قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلٰۤى اَنْ یَّبْعَثَ عَلَیْكُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ اَوْ یَلْبِسَكُمْ شِیَعًا وَّ یُذِیْقَ بَعْضَكُمْ بَاْسَ بَعْضٍؕ الانعام 6:65

    تم فرماؤ وہ قادر ہے کہ تم پر عذاب بھیجے تمہارے اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے تلے سے یا تمہیں بھڑا دے مختلف گروہ کرکے اور ایک کو دوسرے کی سختی چکھائے

  • Aejaz Ahmed

    Member February 16, 2023 at 7:19 am

    اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ۔ النور 24:19

    جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش پھیلے وہ دنیا اور آخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں، اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔

    اس آیت میں دنیامیں دیئے جانے والے عذاب سے کیا مراد ہے ؟؟

    بظاہر اس آیت میں بھی لفظ عذاب عام مصیبت کے طور پر آیا ہوا لگ رہا ہے

  • Aejaz Ahmed

    Member February 16, 2023 at 7:24 am

    وَ اِذۡ نَجَّیۡنٰکُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ یُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَکُمۡ وَ یَسۡتَحۡیُوۡنَ نِسَآءَکُمۡ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکُمۡ بَلَآ ءٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ عَظِیۡمٌ۔ البقرہ 2:49

    یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے تم کو فرعونیوں کی غلامی سے نجات بخشی ۔ انہوں نے تمہیں سخت عذاب میں مبتلا کر رکھا تھا ، تمہارے لڑکوں کو ذبح کرتے تھے تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس حالت میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی ۔

    اس آیت میں بھی لفظ عذاب بظاہر عام مصیبتوں اور پریشانیوں کے لئے استعمال ہوتا ہوا لگ رہا ہے ؟؟

  • Aejaz Ahmed

    Member February 16, 2023 at 7:27 am

    میرا پوچھنا صرف اتنا ہے کہ کیا قرآن میں لفظ عذاب عام مصیبتوں، پریشانیوں اور آفتوں torture and persecution کے لئے استعمال ہوا ہے یا نہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 16, 2023 at 9:14 pm

    عذاب کی نسبت جب خدا کی طرف ہو تو وہ فقط اتمام حجت کے بعد آتا ہے خواہ وہ رسول کے اتمام حجت کے بعد اجتماعی طور پر آئے یا ایک مسلمان کے اعتراف کے بعد کہ وہ خدا کے حکم کو جانتا تھا مگر پھر بھی اس نے چوری زنا یا محاربہ کیا، اس کی سزا کو عذاب کہا ہے۔

    پرسیکیوشن کے لیے قرآن مجید فتنہ کا لفظ استعمال کرتا ہے۔ فرعون کی طرف عذاب کی نسبت اس کے ظلم کا بیان ہے۔

    محولہ بالا آیات مین عذاب کی دھمکی ظاہر ہے کہ مخاطبین کو اتمام حجت کے بعد آنے والا عذاب کی دھمکی ہے۔

    قرآن کے مخاطبین مخصوص ہیں۔ یہ البتہ ان کے رویے ہیں جو دیگر لوگوں میں بھی پائے جائیں تو یہی معاملہ ان کے ساتھ بھی ہوگا ۔ مگر رسول کے آ جانے کے بعد یہ معاملہ دنیا میں عدالت لگا کر کردیا جاتا ہے۔ رسول کے بعد بھی یہ معاملہ انفرادی سطح پر ہو سکتا ہے کہ کسی پر اتمام حجت ہو جائے اور وہ خدا کے عذاب کا شکار ہو جائے، مگر اس کاعلم ہمیں نہیں ہو سکتا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member February 16, 2023 at 9:40 pm

    بات کافی واضح ہوئی ہے۔

    برائے مہربانی قرآن کی وہ آیات بتائیں جن سے ظاہر ہوتا ہو کہ رسول کا انکار کرنے والوں پر اتمام حجت کے بعد دنیا میں عذاب آتا ہے ؟؟

  • Aejaz Ahmed

    Member February 17, 2023 at 1:51 am

    یعنی برائے مہربانی قرآن کی وہ آیات بتائیں جن سے پتہ چلتا ہو کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرمﷺ کے ذریعے انکا انکار کرنے والوں کو دنیا میں عذاب دیا

    • Umer

      Moderator February 22, 2023 at 12:51 am

      All such Quranic Verses have been disucssed at length in the following Response Series:

      Discussion 67008

      In case you have any further question after watching these videos, please feel free to post them here.

You must be logged in to reply.
Login | Register