Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Hazrat Ali, Ameer Muawiya And Hadith-e-Ammar

Tagged: , ,

  • Hazrat Ali, Ameer Muawiya And Hadith-e-Ammar

    Posted by Aejaz Ahmed on September 28, 2023 at 4:05 am

    کیا حضرت امیر معاویہ کا حضرت علی سے جنگ کرنا بغاوت کہلائیگا ؟؟

    حدیث عمار کی درست تشریح کیا ہے ؟؟

    Umer replied 7 months ago 3 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Hazrat Ali, Ameer Muawiya And Hadith-e-Ammar

    Umer updated 7 months ago 3 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 29, 2023 at 12:27 am

    بغاوت تب کہلاتی جب حضرت معاویہ نے ان کی بیعت کر لی ہوتی اور پھر ان کے خلاف خروج کرتے۔ جب کہ انھوں نے حضرت علی کی بیعت نہیں کی تھی ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حضرت عثمان کے قاتلوں کو حضرت علی خود سے الگ کریں، انھیں خود سے سزا دیں یا انھیں حضرت معاویہ کے حوالے کریں یا ان کے اور حضرت معایہ کے درمیان نہ آئیں تو وہ حضرت علی کی بیعت کر لیں گے۔

    دوسرے یہ کہ جنگ بھی انھوں نے شروع نہیں کی تھی۔ حضرت علی ہی نے انھیں جنگ کی دھمکی دی اور پھر جنگ مسلط کر دی۔ انھیں دفاع میں لڑنا پڑا۔ پھر جب حضرت علی نے بالآخر صلح پر آمادگی ظاہر کی تو حضرت معاویہ نے باوجود زیادہ طاقت ور پوزیشن میں ہوتے ہوئے جنگ روک دی تھی۔

    حدیث عمار کو اگر درست مان بھی لیا جائے تواس میں جو کہا گیا انھیں باغی گروہ قتل کرے گا تو اس میں کوئی شک نہیں کہ باغی گروہ وہی تھا جس نے حضرت عثمان کو قتل کیا تھا اور وہ حضرت علی کے لشکر میں تھا۔ انھوں ہی نے حضرت عمار کو مارا یا ان کی موت کا سبب بنے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 29, 2023 at 5:45 am

    حضرت معاویہ کو اس لئے باغی کہتے ہیں کہ انہوں نے شوریٰ کے فیصلے سے بنائے گئے خلیفہ حضرت علی کی خلافت ماننے سے انکار کیا تھا۔ یہ شوریٰ کا اسی طرح کا فیصلہ تھا جیسے فیصلوں سے پہلے تین خلیفہ بنے تھے۔

    اس بارے میں آپکی کیا رائے ہے ؟؟

    حضرت عمار کو حضرت علی کے لشکر میں موجود لوگوں نے مارا تھا یا حضرت معاویہ کے لشکر میں موجود لوگوں نے مارا تھا ؟


  • Umer

    Moderator September 29, 2023 at 7:54 am

    Regarding election of Hazrat Ali (rta), please refer to the following video:

    Discussion 87893 • Reply 87902

    Regading Hadith-e-Ammar, please refer to the last two videos in the following thread:

    Discussion 39924

You must be logged in to reply.
Login | Register